انار
میں صورت میں اچھا نہیں ہوں مگر
مجھے دیکھ لو تم ذرا توڑ کر
میں اندر سے آؤں گا تم کو پسند
مرے پیٹ میں سرخ موتی ہیں بند
وہ موتی اگر کچھ دنوں کھاؤ گے
تو تم خود کو تندرست بھی پاؤ گے
جو دانتوں میں اپنے دباؤ گے تم
تو میٹھا عرق منہ میں پاؤ گے تم
مرا نام ہے پیارے بچو انار
کرو شکر رب کا ادا بار بار
کہ نعمت بنا کر اسی نے مجھے
زمیں پر اگایا تمہارے لیے