شاعری

آیا موسم جاڑے کا

سر سے پا تک جسم کو ڈھانپیں آیا موسم جاڑے کا لیکن پھر بھی تھر تھر کانپیں آیا موسم جاڑے کا پہلے دھوپ نکلتی تھی تو ہم اس سے گھبراتے تھے ہوتی تھی دوپہر تو بھیا کمروں میں گھس جاتے تھے سورج ڈھلتا لو کم ہوتی تب ہم باہر آتے تھے گرمی سے بچنے کی خاطر پنکھے خوب چلاتے تھے گرمی کا اب ذکر نہیں ...

مزید پڑھیے

بہادر شاہ ظفر

اک یہاں بادشاہ تھا بچو ملک کا خیر خواہ تھا بچو سب کو بھاتی تھی نیک خو اس کی خوب لگتی تھی گفتگو اس کی وہ کہ شعر و ادب کا ماہر تھا در حقیقت عظیم شاعر تھا نام اس نے ابو ظفر پایا آخری تاجدار کہلایا اس کی عظمت پہ دل ہے فرش راہ اس کو کہتے تھے سب بہادر شاہ تخت دلی پہ حکمراں تھا وہ مغلیہ دور ...

مزید پڑھیے

گھوڑا

اسپ ایراں میں عرب میں فرس کہلاتا ہے یہ اور ہندوستان میں گھوڑا کہا جاتا ہے یہ جان دے دیتا ہے مالک کے لیے یہ جانور یہ ہے طاقت ور بہادر یہ ہے با ہمت نڈر جنگ تلواروں سے ہوتی تھی جب ہندوستان میں یہ دکھاتا تھا شجاعت جنگ کے میدان میں کھیل ہاکی کی طرح پولو بھی ہوتا تھا مگر کھیلتے تھے لوگ ...

مزید پڑھیے

بلی دان

چوہوں نے ایک روز بلایا بلی کو مہمان اور دکھائی لکڑی کی اک بلڈنگ عالی شان بلی تھی حیران پھر اک چوہا اس سے بولا کہیے خالہ جان دودھ ملائی کھائیں گی یا پھل سبزی اور نان بعد میں چائے پان دونوں باتیں کرتے جیسے ہی بلڈنگ میں پہنچے دوسرے چوہے نے دروازہ بند کیا باہر سے ہوش اڑے بلی کے بلی نے ...

مزید پڑھیے

عید کا دن

آج کا دن کیسا با رونق ہے بچو واہ واہ مرد بوڑھے ہوں کہ بچے جا رہے ہیں عید گاہ آج کا دن ہم نے پایا روزے رکھ کر ایک ماہ روزہ داروں کے لئے اللہ کا انعام ہے آج کا دن ہے خوشی کا عید جس کا نام چاند دیکھا ہم نے کل سورج کے چھپ جانے کے بعد چھپ گیا پھر وہ بھی جلدی جلوہ دکھلانے کے بعد ہم نے چلا کر ...

مزید پڑھیے

لال قلعہ

تم اسے جانتے ہو یہ کیا ہے پیارے بچوں یہ لال قلعہ ہے لال پتھر کے ہیں در و دیوار اس میں کرتے تھے بادشاہ دربار پہلے جیسی نہ اب حکومت ہے پہلے جیسی نہ اب حفاظت ہے ہاں مگر اس کے گیٹ کے باہر کچھ سپاہی ہیں اب بھی پہرے پر دیکھتے ہیں اسے ٹکٹ لے کر اس کے اندر ہے اک عجائب گھر جس میں سکے ہیں ...

مزید پڑھیے

گنا

حلوہ ربڑی اور مٹھائی بنتی ہے کس چیز سے بھائی بچو کوئی تم سے پوچھے تب کیا تم خاموش رہو گے کچھ تو اس کو بتلاؤ گے ورنہ بدھو کہلاؤ گے چپ ہرگز مت رہنا بچو تم اس سے یہ کہنا بچو حلوہ یا کوئی میٹھی شے شکر یا گڑ سے بنتی ہے اور یہ دونوں چیزیں ہم کو گنے سے ملتی ہیں بچو

مزید پڑھیے

چمن

یہ خوش رنگ پھولوں کی کیاری میاں یہ دیکھو کہ ہے کتنی پیاری میاں کوئی لال ہے ان میں پیلا کوئی گلابی ہے اودا ہے نیلا کوئی کسی پھول میں ہیں کچھ ایسے بھی رنگ جنہیں دیکھ کر ہو مصور بھی دنگ ہوں جوہی چنبیلی کہ چمپا گلاب یہ تارے یہ سورج یہ چاند آسماں یہ پربت سمندر زمیں گلستاں خدا اپنے ...

مزید پڑھیے

شرارتیں

سیاہی مل کے چہرے پر اندھیرے میں دکھاتا ہوں میں بن کر بھوت اکثر چھوٹے بچوں کو ڈراتا ہوں میں کب درجہ میں اپنی حرکتوں سے باز آتا ہوں کوئی دیکھے اگر میری طرف تو منہ چڑھاتا ہوں ربر کی چھپکلی رکھتا ہوں بچوں کی کتابوں میں کبھی مینڈک پکڑ کر ان کے بستوں میں چھپاتا ہوں گلی کے لوگ بھی میری ...

مزید پڑھیے

میں ڈاکٹر بنوں گا

ابو جو رات آئے منی کتاب لائے چھوٹی سی ایک تختی نیزے کا اک قلم بھی اور اک دوات لائے ابو جو رات آئے کہنے لگے وہ بیٹا محنت سے خوب پڑھنا میں نے کہا پڑھوں گا خوش خط لکھا کروں گا محنت سے جب پڑھوں گا میں ڈاکٹر بنوں گا

مزید پڑھیے
صفحہ 402 سے 960