معصومیت

میں نے پوچھا یہ رات گڈو سے
چاند پر میرے ساتھ جاؤ گے
سوچ کر تھوڑی دیر وہ بولا
چاند پر کوئی جا نہیں سکتا
میں یہ بولا کہ اے مرے بیٹے
چاند پر چند لوگ ہو آئے
نیل تھا پہلا شخص دنیا کا
چاند پر جس نے پیر رکھا تھا
اور بھی لوگ ہو کے آئے ہیں
کچھ نمونے بھی ساتھ لائے ہیں
مجھ سے کہنے لگا نہیں پاپا
چاند پر میں کبھی نہ جاؤں گا
میں نے پوچھا کہ اے مرے بیٹے
چاند پر کس لیے نہ جاؤ گے
مجھ سے معصومیت سے وہ بولا
گر گیا جو وہاں سے کیا ہوگا