بہادر شاہ ظفر

اک یہاں بادشاہ تھا بچو
ملک کا خیر خواہ تھا بچو
سب کو بھاتی تھی نیک خو اس کی
خوب لگتی تھی گفتگو اس کی
وہ کہ شعر و ادب کا ماہر تھا
در حقیقت عظیم شاعر تھا
نام اس نے ابو ظفر پایا
آخری تاجدار کہلایا
اس کی عظمت پہ دل ہے فرش راہ
اس کو کہتے تھے سب بہادر شاہ
تخت دلی پہ حکمراں تھا وہ
مغلیہ دور کا نشاں تھا وہ
اہل ہندوستاں کا قائد تھا
وہ محب وطن مجاہد تھا
راس اس کو نہ تخت شاہی تھا
وہ کہ اس با وفا سپاہی تھا
اس کے اپنے ہی ایک رشتہ دار
ننگ ہندوستاں ہوئے غدار
کر کے انگریز بے بس و مجبور
لے گئے پھر اسے وطن سے دور
ظلم انگریز کا سہا برسوں
قید رنگون میں رہا برسوں