علم

علم کیا شے ہے دوستو جانو
علم کی اہمیت کو پہچانو


علم کیا شے ہے ایک نعمت ہے
علم کیا شے ہے ایک دولت ہے
علم کیا شے ہے وجہ عظمت ہے
علم کیا شے ہے رب کی رحمت ہے


کیا ہیں آداب زندگی بچو
ہم کو جب علم ہی نہیں ہوتا
شکل و صورت کے ماسوا ہرگز
آدمی آدمی نہیں ہوتا


نہ حرام و حلال کی تفریق
اور نہ کچھ امتیاز نیک و بد
کچھ جو ہوتا تو پیٹ بھرنا ہی
زندگی کا عظیم تر مقصد


زندگی کے ہر ایک شعبہ میں
دوستو علم کی ضرورت ہے
ساری دنیا میں مرتضیٰؔ ساحلؔ
علم والوں کی قدر و قیمت ہے


علم کیا شے ہے دوستو جانو
علم کی اہمیت کو پہچانو