خربوزہ

ایک اچھی غذا ہے خربوزہ
ایک سستی دوا ہے خربوزہ
پھل ہے بچو یہ گرم موسم کا
جب کہ اس کا مزاج ہے ٹھنڈا
لوگ اس کو خرید لاتے ہیں
اور کھا کر سکون پاتے ہیں
بیج بھی اس کے کام آتے ہیں
وید ان سے دوا بناتے ہیں
یہ خدا کی ہے اک بڑی نعمت
فائدے مند اور کم قیمت