جاگو پیارے

مٹا اندھیرا
ہوا سویرا
سورج نکلا
پیارا پیارا
جاگو پیارے


چڑیاں چہکیں
کلیاں چٹکیں
دیکھو کرنیں
پھیلیں جگ میں
جاگو پیارے


آنکھیں کھولو
منہ سے بولو
جلدی اٹھو
اور منہ دھو لو
جاگو پیارے