شاعری

اس کو شاید بری لگے سگریٹ

اس کو شاید بری لگے سگریٹ مت جلا اس کے سامنے سگریٹ میرا محبوب آنے والا ہے اور کچھ دیر ساتھ دے سگریٹ میرے سینے میں آگ ہے ایسی پھونک ماروں تو جل پڑے سگریٹ مت بڑھاؤ مری طرف ساغر چھین لو میرے ہاتھ سے سگریٹ میری بھی کیوں خراب کی مٹی جاتے جاتے بتا تو دے سگریٹ سانس لیتی ہے آخری ...

مزید پڑھیے

دور ہی سے نہار لیں گے ہم

دور ہی سے نہار لیں گے ہم تم کو شرمندہ کیا کریں گے ہم صوفیوں کی طرح جئیں گے ہم درد میں رقص بھی کریں گے ہم مسکرا کر کرو ہمیں رخصت تم بھی روئے تو کیا کریں گے ہم دے کے جاتے ہو زندگی کی دعا کیا تمہارے بنا جئیں گے ہم اپنے گھر میں بھلے لڑیں جھگڑیں ایک ہی چھت تلے رہیں گے ہم پہلے ماں باپ ...

مزید پڑھیے

ظلم بھی ڈھائیں گے تمہارے خیال

ظلم بھی ڈھائیں گے تمہارے خیال راس بھی آئیں گے تمہارے خیال گنگنائے گی میری تنہائی ساز بن جائیں گے تمہارے خیال میرے ہم راہ تم بھی ہو جیسے دور تک جائیں گے تمہارے خیال میرے دل کی کتاب مت پڑھنا ڈگمگا جائیں گے تمہارے خیال جب بھی کچھ کام کرنے بیٹھوں گا مجھ کو بھٹکائیں گے تمہارے ...

مزید پڑھیے

اکیلے کو بھی آتی ہے ہنسی کیا

اکیلے کو بھی آتی ہے ہنسی کیا کسی کی یاد نے کی گدگدی کیا نظر آنے لگے ہر حال میں تم ہمیں اب کیا اندھیرا روشنی کیا یہ کم کم رابطہ بھی ختم سمجھوں یہی ہے آپ کا خط آخری کیا بنے جب تک نہ سانسوں کا توازن نچاؤں انگلیوں پر بانسری کیا وکالت تیرا پیشہ ہے تو بادلؔ کرے گا جھوٹ کی بھی پیروی ...

مزید پڑھیے

تم ملے تو ہوئی عجیب سی بات

تم ملے تو ہوئی عجیب سی بات دوست کرنے لگے رقیب سی بات نیند آئے تو مخملی احساس ورنہ بستر میں ہے صلیب سی بات فلسفہ زندگی کا مت پوچھو میں کہوں گا بڑی عجیب سی بات تم یہاں دوست سے مخاطب ہو مت کرو شاعر و ادیب سی بات پوچھ مت ان کے سامنے بادلؔ میرے دل میں ہے کیا عجیب سی بات

مزید پڑھیے

بن میں رین بسیرا ہوتا

بن میں رین بسیرا ہوتا میں جاگا تو سویا ہوتا میرا ہات اور اس کا دامن کاش کسی دن ایسا ہوتا تو گدے کی رانی بنتی میں بھنگڑے کا راجا ہوتا تیرے چہرے کے درپن میں عکس مری چاہت کا ہوتا سخت سزا دینے سے پہلے سچ کیا ہے سمجھایا ہوتا گھر میں تو دفتر کی الجھن ساتھ نہ اپنے لایا ہوتا ان کے ...

مزید پڑھیے

کچھ رشتوں میں بٹ جاتا ہے

کچھ رشتوں میں بٹ جاتا ہے تیرا پیار بھی گھٹ جاتا ہے بھانپ کے چادر کی کوتاہی تن بھی میرا سمٹ جاتا ہے لوگ بھلا دیتے ہیں اس کو جو منظر سے کٹ جاتا ہے مٹی کی شہہ پا کر پودا گملے میں بھی ڈٹ جاتا ہے تم سے ملنے آ جاتا ہوں جب جی میرا اچٹ جاتا ہے طوطا بھی پنڈت کے گھر کا اک دو منتر رٹ جاتا ...

مزید پڑھیے

ان کے ادنیٰ غلام ہو کر بھی

ان کے ادنیٰ غلام ہو کر بھی ہم رہے خاص عام ہو کر بھی بے وفائی نہ کی سمندر سے موج نے بے لگام ہو کر بھی دل کی دنیا نہ کر سکے روشن آپ ماہ تمام ہو کر بھی کیسے راون کا کام کر بیٹھے نام کے آپ رام ہو کر بھی ہم نہیں تیرے پیار کے لائق قابل احترام ہو کر بھی پیار کرنے کی بھول کر بیٹھا شخص وہ ...

مزید پڑھیے

یوں دبے پاؤں یاد آتی ہے

یوں دبے پاؤں یاد آتی ہے لے کے دل کا قرار جاتی ہے میں نے پردیس جا کے دیکھ لیا تیری خوشبو وہاں بھی آتی ہے اب تو مجھ کو مری چھٹی حس بھی تیرا احساس ہی کراتی ہے میرے ہمدرد کو بھی لے ڈوبو موج غم اب کسے ڈراتی ہے جس قدر ہو سکے کما نیکی یہ برے وقت کام آتی ہے چاہے کتنی دبنگ ہو بادلؔ ناؤ ...

مزید پڑھیے

رکھیں ہر بات میں ہم صاف نیت

رکھیں ہر بات میں ہم صاف نیت گھروں میں آئے گی تب جا کے برکت عبادت ہے یقیناً یہ عبادت خدا کے بندوں سے کرنا محبت ہمارے نوجوانوں کو عطا کر خدایا جذبۂ شوق شہادت منافق دوستوں کے درمیاں ہوں مرے مالک مری کرنا حفاظت نہیں طالب کسی منصب کا شاردؔ نہ کوئی آرزوئے عز و شہرت

مزید پڑھیے
صفحہ 4318 سے 4657