شاعری

کیا کوئی سمجھے مرے حالات جب کہتا ہوں میں

کیا کوئی سمجھے مرے حالات جب کہتا ہوں میں اک مسلسل روشنی کے سائے میں رہتا ہوں میں جب ہوا چلتی ہے اڑتا ہوں مخالف سمت میں اور جب تھم جائے تب اپنی طرف بہتا ہوں میں تیرے میرے لہجے کا یہ فرق کتنا صاف ہے تو مجھے کہتی ہے تو اور میں تجھے کہتا ہوں میں آپ سے میں خوش ہوں تو یہ آپ پر احسان ...

مزید پڑھیے

کس کو کس کا ساتھ نبھانا ہوتا ہے

کس کو کس کا ساتھ نبھانا ہوتا ہے وقت کی رو کا صرف بہانا ہوتا ہے پہلے ایک تجسس بنتا ہے ہم کو پھر حالات کا تانا بانا ہوتا ہے میں بچوں کی باتیں غور سے سنتا ہوں ان باتوں سے ذہن سیانا ہوتا ہے دھڑکن تو بس سینے کا دل رکھتی ہے دل کا کوئی اور ٹھکانا ہوتا ہے ایک حقیقت کی بس ایک جھلک کے ...

مزید پڑھیے

نہ زمین تھی ہماری نہ ہی آسماں ہمارا

نہ زمین تھی ہماری نہ ہی آسماں ہمارا ملے آپ جب ہوا ہے یہ جہاں جہاں ہمارا بڑے حق سے میرے دل پہ وہ ہتھیلی رکھ کے بولے کہ جہاں جہاں سے دھڑکا یہ وہاں وہاں ہمارا اسے شک تھا ہر پل اس کو یہ جہاں پرکھ رہا ہے اسی کشمکش میں لیتا رہا امتحاں ہمارا جو زباں کھلے تو رشتوں کی لگام چھوٹتی ہے جسے ...

مزید پڑھیے

کہانی عشق کی یعنی یہی ہے

کہانی عشق کی یعنی یہی ہے یہی ہے آگ اور پانی یہی ہے میں کرتا آیا ہوں بس تیرے من کی مجھے لگتا تھا من معنی یہی ہے وہ منظر خوش ہوں جس سے سارے ناظر بدل جاتا ہے حیرانی یہی ہے ترے رخ سے نہیں ہٹتے کسی طور نگاہوں کی نگہبانی یہی ہے بہت مشکل تھا اس کو بھول جانا میں مشکل میں ہوں آسانی یہی ...

مزید پڑھیے

یہ ان کی آنکھوں میں اکثر دکھائی دیتا ہے

یہ ان کی آنکھوں میں اکثر دکھائی دیتا ہے کہ ہم کو آپ سے بہتر دکھائی دیتا ہے عجیب ہیں مری آنکھیں اسی کو ڈھونڈھتی ہیں جو بند آنکھوں سے بہتر دکھائی دیتا ہے جسے نکال کے لائے تھے روشنی میں ہم اب اس کا سایہ بھی ہم پر دکھائی دیتا ہے چھپے گا کیوں کوئی اپنی بنائی دنیا سے دکھائی دیتا ہے ...

مزید پڑھیے

شکستہ دل سجایا جا رہا ہے

شکستہ دل سجایا جا رہا ہے لہو سے گل بنایا جا رہا ہے ہے سیلی مٹی کی خوشبو فضا میں ہمارا دل جلایا جا رہا ہے نہیں رہنا مجھے اپنوں کے دل میں بڑا بھاری کرایہ جا رہا ہے محبت کو ہم اپنا فرض سمجھے ہمیں فرضی بتایا جا رہا ہے خدائے عشق کا معیار الگ تھا سو خود کو پھر بنایا جا رہا ہے ملے تھے ...

مزید پڑھیے

تھکن سے دور ہر اک منزل حیات رہے

تھکن سے دور ہر اک منزل حیات رہے ترا خیال سفر میں جو ساتھ ساتھ رہے مٹا دیا انہیں خود وقت کے تقاضوں نے جو لوگ وقت کے مرہون التفات رہے ہر ایک حادثۂ زیست سے گزر جائیں ہمارے ہاتھ میں جو زندگی کا ہاتھ رہے جو اپنی ذات میں دریا بھی تھے سمندر بھی لب فرات وہی تشنۂ فرات رہے وہ اجنبی کی ...

مزید پڑھیے

کون کہتا ہے سر عرش بریں رہتا ہے

کون کہتا ہے سر عرش بریں رہتا ہے وہ تو اک درد ہے جو دل کے قریں رہتا ہے چاند پر اپنے قدم آپ نے کیوں روک لیے ایک گام اور کہ سورج بھی یہیں رہتا ہے شمع کی طرح پگھلتا ہوں میں لمحہ لمحہ میرے احساس میں اک شعلہ جبیں رہتا ہے دل کے دروازے پہ اب کس کو صدا دیتے ہو مدتیں گزریں یہاں کوئی نہیں ...

مزید پڑھیے

روشنی لے کے کہیں چاند کہیں تاروں سے

روشنی لے کے کہیں چاند کہیں تاروں سے ہم بھی گزرے تھے کبھی وقت کے بازاروں سے زندگی تجھ سے ترے غم سے تو انکار نہیں ہاں مگر لذت غم چھن گئی غم خواروں سے عظمت رفتہ کی مٹتی ہوئی تصویر ہیں ہم ہم کو لٹکائیے گرتی ہوئی دیواروں سے اس سے پہلے کہ چھڑے ذکر وفا پیار کی بات مشورہ کر لو ذرا وقت ...

مزید پڑھیے

دل کو ہر حال میں مصروف دعا رکھا ہے

دل کو ہر حال میں مصروف دعا رکھا ہے میں نے یہ جرم بھی اپنے پہ روا رکھا ہے میری ہر سانس رسولوں کی زباں ہے جیسے میں نے ہر سانس میں اک حرف وفا رکھا ہے آپ تو گرمیٔ حالات سے گھبراتے ہیں ہم نے سورج کو بھی سینے میں چھپا رکھا ہے آگہی گرم سفر ہے نئی منزل کی طرف چاند کا ذکر ہی کیا چاند میں ...

مزید پڑھیے
صفحہ 4148 سے 4657