یہ ان کی آنکھوں میں اکثر دکھائی دیتا ہے
یہ ان کی آنکھوں میں اکثر دکھائی دیتا ہے
کہ ہم کو آپ سے بہتر دکھائی دیتا ہے
عجیب ہیں مری آنکھیں اسی کو ڈھونڈھتی ہیں
جو بند آنکھوں سے بہتر دکھائی دیتا ہے
جسے نکال کے لائے تھے روشنی میں ہم
اب اس کا سایہ بھی ہم پر دکھائی دیتا ہے
چھپے گا کیوں کوئی اپنی بنائی دنیا سے
دکھائی دیتا ہے اکثر دکھائی دیتا ہے
کبھی کبھی میں یہ آنکھیں عمل میں لاتا ہوں
زیادہ تر مجھے چھو کر دکھائی دیتا ہے