شاعری

زیست کرنا در ادراک سے باہر ہے ابھی

زیست کرنا در ادراک سے باہر ہے ابھی یہ ستارہ مرے افلاک سے باہر ہے ابھی ڈھونڈتے ہیں اسی نشے کو سبھی بادہ گسار ایک نشہ جو رگ تاک سے باہر ہے ابھی ایک ہی لمحے میں تسخیر کرے گی اسے آنکھ پر وہ لمحہ مرے افلاک سے باہر ہے ابھی کچھ مرے چاک گریباں کو خبر ہو شاید ایک گردش جو مرے چاک سے باہر ...

مزید پڑھیے

میرے الزام سب زمانے پر

میرے الزام سب زمانے پر وہ نہیں ہے مرے نشانے پر پتھروں سے بھی عشق ہوتا ہے میں نے جانا یہ تجھ کو پانے پر ایک بادل بہت ہی رویا تھا ایک دریا کے سوکھ جانے پر مجھ کو آسان تھا رلا دینا دقتیں آئیں گی ہنسانے پر وقت کی قید میں رہا اتنا پنچھی اڑتا نہیں اڑانے پر کس طرح کا حساب ہے ...

مزید پڑھیے

جس کے نیزے پہ ہے یہ سر میرا

جس کے نیزے پہ ہے یہ سر میرا اس کے آنکھوں میں دیکھ ڈر میرا پیاس پانی کو لگ رہی ہوگی آگ کا جسم دیکھ کر میرا ہم غریبوں کا یہ اثاثہ ہے ایک دستار اور یہ سر میرا نقش پا تک نہیں بنے اس کے جب کہ صحرا میں ہے یہ گھر میرا جب سے ٹھکرا دیا ترے غم نے دل یہ پھرتا ہے در بہ در میرا نا خدا ڈوبنے سے ...

مزید پڑھیے

یہ میرے سامنے شیشہ لگا دیا کس نے

یہ میرے سامنے شیشہ لگا دیا کس نے یہ مجھ کو آج مجھی سے ملا دیا کس نے وہ اپنے چہرے کا ڈھونڈھے ہے داغ شیشے میں ہے داغ چاند پہ اس کو بتا دیا کس نے وہ جس کے اشکوں سے پوری زمین گیلی ہے ہوا سے پوچھو گھٹا کو رلا دیا کس نے تھا قید دل کا پرندہ جو ان کی آنکھوں میں نظر یہ ان سے ملا کر اڑا دیا ...

مزید پڑھیے

عشق میں اشک جو بہاتے ہو

عشق میں اشک جو بہاتے ہو آگ پانی کو تم ملاتے ہو سارے پکوان پھر لگیں پھیکے ہونٹھ جب ہونٹھ سے لگاتے ہو ایک کانٹے سے پھول نے بولا شکریہ تم مجھے بچاتے ہو تیرنے کا ہنر نہیں پھر بھی گہرے پانی میں کیوں نہاتے ہو ڈر ہے جب دل کے ٹوٹ جانے کا ریت پہ گھر ہی کیوں بناتے ہو اتنا کیوں بغض ہے ...

مزید پڑھیے

جواب سوچ کے مجھ کو جواب دے دینا

جواب سوچ کے مجھ کو جواب دے دینا زباں سے کہہ نہ سکو تو گلاب دے دینا کبھی جو صدقہ نکالو مری محبت کا تو میری آنکھوں کے حصے کے خواب دے دینا وفا کی راہ میں دل تم سے مانگ لے کوئی تو دل یہ ہنس کے اسے تم جناب دے دینا کہ ہم نے کتنی دفعہ انگلیاں پھرائی تھیں کبھی یہ زلف کا اپنی حساب دے ...

مزید پڑھیے

کتنی مشکل سے اس کو ڈھونڈا ہے

کتنی مشکل سے اس کو ڈھونڈا ہے بے سبب دل کہاں یہ ٹوٹا ہے اچھی صورت کا کیا کریں چرچا اچھی خوشبو سے پھول بکتا ہے اس کے بچوں کی ایسی سیرت ہے ویسے اینٹیں ہیں جیسا خانچہ ہے اس کے وعدے کی کیا میں بات کروں کچا دھاگہ بھی اس سے پکا ہے تیری زلفوں سے بس رہا ہو کر میں نے پنجرے کا درد سمجھا ...

مزید پڑھیے

حسن جب بے نقاب ہوتا ہے

حسن جب بے نقاب ہوتا ہے عشق خانہ خراب ہوتا ہے کتنے معصوم دل جلا ڈالے اک قیامت شباب ہوتا ہے غیر سے باندھتے ہو عہد وفا ہم سے لیکن حجاب ہوتا ہے میں نے مانا کہ خواب ہے الفت کتنا شیریں یہ خواب ہوتا ہے کس کی نظروں سے پی رہا ہوں میں کون مست شراب ہوتا ہے جب لب بام آپ آتے ہیں جلوہ گر ...

مزید پڑھیے

ترے نام سے مجھے عشق ہے ترا کیا نشاں ہے خبر نہیں

ترے نام سے مجھے عشق ہے ترا کیا نشاں ہے خبر نہیں ہے خبر بھی گر تو اسی قدر تو کہاں نہیں تو کدھر نہیں کبھی جا کے کوہ میں گھر گیا کبھی جا کے دشت بسا لیا جسے لا مکاں کی ہو جستجو کہیں اس کا گھر نہیں در نہیں غم زندگی بھی لٹا دیا زہے جس نے راہ فراق میں جسے اپنے تن کا نہ ہوش ہو وہ ہے اور کوئی ...

مزید پڑھیے

پایندہ حسن و زینت باغ جہاں نہیں

پایندہ حسن و زینت باغ جہاں نہیں وہ کون سی بہار ہے جس کو خزاں نہیں واقف وہ میرے حال سے میں ان کے حال سے شرم و حیا سے گفتگو گو درمیاں نہیں اس کی نگاہ پھرتے ہی سب ہم سے پھر گئے وہ مہرباں نہیں تو کوئی مہرباں نہیں اے بادہ نوش پیتا ہے خلوت میں چھپ کے تو وہ کون سی جگہ ہے بتا وہ جہاں ...

مزید پڑھیے
صفحہ 4046 سے 4657