شاعری

کتنی دل کش حیات ہوتی ہے

کتنی دل کش حیات ہوتی ہے جب کہیں دل کی بات ہوتی ہے غم کی تاریکیوں میں روشن تر ان کے وعدے کی رات ہوتی ہے کس نے اپنا مآل دیکھا ہے زندگی بے ثبات ہوتی ہے جو انا کے اسیر ہوتے ہیں ان کا محور تو ذات ہوتی ہے وسعت قلب کی بساط نہ پوچھ اس میں اک کائنات ہوتی ہے لمحہ لمحہ سکوں نہیں ہوتا جب ...

مزید پڑھیے

کیوں زمانے کا ہم گلہ نہ کریں

کیوں زمانے کا ہم گلہ نہ کریں کچھ بھی ہو کوئی التجا نہ کریں حکم حاکم عجیب ہے یارو سب ستم سہہ لیں اور گلہ نہ کریں صبر و تسلیم تو سرشت میں ہے غیر ممکن ہے ہم وفا نہ کریں کس طرح اس کو بھول سکتے ہیں اپنے مولا سے کیا دعا نہ کریں لطف و احساں کی حد و بست کہاں عرض کیوں حرف مدعا نہ ...

مزید پڑھیے

زندگی نغمہ سرا ہو جائے

زندگی نغمہ سرا ہو جائے درد کی کوئی دوا ہو جائے ہر گھڑی ہاتھ ہوں بلند مرے یہی مقبول دعا ہو جائے آہ مظلوم کی جب بھی نکلے عرش تک حشر بپا ہو جائے منتظر لوگ تو رہتے ہیں سدا سر پہ کب ظل ہما ہو جائے بحر افکار میں غلطاں ہے بشر سوچ حد سے نہ سوا ہو جائے

مزید پڑھیے

اک اجنبی کو دل نے یگانہ بنا لیا

اک اجنبی کو دل نے یگانہ بنا لیا بھولی ہوئی تھی بات فسانہ بنا لیا کیا انتہائے شوق تھی دیدار کے لئے ہر رہ گزر کو اپنا ٹھکانہ بنا لیا قول و قرار و رسم وفا کچھ نہ کر سکے ہر بار اس نے کوئی بہانہ بنا لیا اے شمع تیرے حسن تجلی کا ہے کمال مشتاق دید کو بھی دوانہ بنا لیا یک بارگی جو سامنا ...

مزید پڑھیے

کیوں زمانے کا ہم گلہ نہ کریں

کیوں زمانے کا ہم گلہ نہ کریں کچھ بھی ہو کوئی التجا نہ کریں حکم حاکم عجیب ہے یارو سب ستم سہہ لیں اور گلہ نہ کریں صبر و تسلیم تو سرشت میں ہے غیر ممکن ہے ہم وفا نہ کریں کس طرح اس کو بھول سکتے ہیں اپنے مولا سے کیا دعا نہ کریں لطف و احساں کی حد و بست کہاں عرض کیوں حرف مدعا نہ ...

مزید پڑھیے

کچھ خبر نامہ بر نہیں آتی

کچھ خبر نامہ بر نہیں آتی کوئی صورت نظر نہیں آتی تھک گئے ہم تلاش کرتے ہوئے اپنی منزل نظر نہیں آتی بسری یادوں کا ہے جو دل میں ہجوم رات ٹھہری سحر نہیں آتی جب خودی کا خمار ہو جائے خود سری راہ پر نہیں آتی عکس بر آب ہے نظر لیکن صورت چارہ گر نہیں آتی درد و غم کی فغاں بھی ہے خاموش یہ ...

مزید پڑھیے

اک اجنبی کو دل نے یگانہ بنا لیا

اک اجنبی کو دل نے یگانہ بنا لیا بھولی ہوئی تھی بات فسانہ بنا لیا کیا انتہائے شوق تھی دیدار کے لئے ہر رہ گزر کو اپنا ٹھکانہ بنا لیا قول و قرار و رسم وفا کچھ نہ کر سکے ہر بار اس نے کوئی بہانہ بنا لیا اے شمع تیرے حسن تجلی کا ہے کمال مشتاق دید کو بھی دوانہ بنا لیا یک بارگی جو سامنا ...

مزید پڑھیے

کب سے موہوم امیدوں کا صلہ رکھا ہے

کب سے موہوم امیدوں کا صلہ رکھا ہے تیری یادوں کا بہت اونچا دیا رکھا ہے سن کے مجبور تمنا کی سسکتی آہیں لوریاں دے کے اسے دل نے سلا رکھا ہے عمر گزری ہے مگر خود سے جدا کر نہ سکے بھولنے والے تری یاد میں کیا رکھا ہے ساقیا مہر بلب کر کے صلہ کیا پایا حشر کچھ اور خموشی نے بپا رکھا ہے یاد ...

مزید پڑھیے

خدمت انساں کی کچھ تدبیر بھی

خدمت انساں کی کچھ تدبیر بھی کاش ہو اس خواب کی تعبیر بھی بے محابا ہر قدم منزل سے دور پاؤں میں ہو عہد کی زنجیر بھی عظمت رفتہ کی خواہش کر ضرور کر اسے پانے کی کچھ تدبیر بھی حرمت توقیر انساں کر عزیز چھوڑ دے یہ نفرت و تحقیر بھی بانٹیے دکھ درد ساتھی بھی ہوں خوش ہو نئی دنیا کی پھر ...

مزید پڑھیے

تجھے قسم ہے مرا اعتبار رہنے دے

تجھے قسم ہے مرا اعتبار رہنے دے وفا کے نام سے کچھ اختیار رہنے دے مقام و جبہ و دستار کی نہیں خواہش نثار جاں ہو یہ دل خاکسار رہنے دے نہ جانے کون سی منزل پہ دم نکل جائے دل حزیں پہ محبت کا بار رہنے دے وفا کے نام کو رسوا نہ کر سکے کوئی سرور و لذت غم ہمکنار رہنے دے یہ شوخیاں یہ تفاخر ...

مزید پڑھیے
صفحہ 1123 سے 4657