نیدرلینڈ دورے اور ایشیا کپ کے لیے پاکستانی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے رواں ماہ ہونے والے ایشیا کپ 2022 اور نیدرلینڈ کے ساتھ ون ڈے سیریز کے لیے پاکستانی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا۔ پاکستان ایشیا کپ میں اپنا پہلا میچ 28 اگست کو کھیلے گا۔ ایشیا کپ سے پہلے پاکستان  اور نیدرلینڈ کے درمیان ون ڈے کی سیریز کھیلی جائے گی۔

اس اسکواڈ میں سب سے بڑا جھٹکا حسن علی کو لگا۔ حسن علی کو ایشیا کپ اور نیدرلینڈ سیریز کے لیے اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔ حسن علی کی جگہ نسیم شاہ کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔ نسیم شاہ ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرچکا ہے اور ہیٹ ٹرک کا اعزاز بھی اپنے نام کرچکا ہے  لیکن ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی فارمیٹ میں وہ پہلی بار بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

شاہین شاہ آفریدی جن کو سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں انجری کے باعث آرام دیا گیا تھا، ان کو دونوں اسکواڈز میں شامل رکھا گیا ہے۔

نیدر لینڈ سیریز کے لیے پاکستانی اسکواڈ میں شامل پانچ کھلاڑی؛ عبد اللہ شفیق، امام الحق، محمد حارث، سلمان علی آغا اور زاہد محمود کی جگہ ایشیا کپ کے لیے آصف علی، حیدر علی، افتخار احمد اور عثمان قادر کو پاکستانی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

پاکستانی اسکواڈ برائے نیدرلینڈ بمقابلہ پاکستان ون ڈے سیریز

پاکستان اور نیدر لینڈ کے درمیان 16 تا 21 اگست 2022 کوتین میچوں کی ون ڈے سیریز کھیلی جائے گی۔ یہ نیدر لینڈ اور پاکستان کے درمیان پہلی دو ملکی سیریز ہے۔ پہلا میچ 16 اگست، دوسرا میچ 18 اگست اور تیسرا میچ 21 اگست کو کھیلا جائے گا۔اس کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے۔

بابر اعظم (کپتان)

شاداب خان (نائب کپتان)

عبداللہ شفیق

فخر زمان

حارث رؤف

امام الحق

خوشدل شاہ

محمد حارث (وکٹ کیپر)

محمد نواز

محمد رضوان (وکٹ کیپر)

محمد وسیم جونیئر

نسیم شاہ

سلمان علی آغا

شاہین شاہ آفریدی

شاہنواز دھانی

زاہد محمود

Description: C:\Users\KAMRAN\AppData\Local\Microsoft\Windows\INetCache\Content.Word\pak squad 1.jpg

پاکستانی اسکواڈ برائے ایشیا کرکٹ کپ 2022

ایشیا کرکٹ کپ 2022 متحدہ عرب امارات میں 27 اگست 2022 کو دبئی میں شروع ہوگا۔ پاکستان اپنا پہلا میچ 28 اگست کو اپنے روایتی حریف بھارت سے کھیلے گا۔ ایشیا کپ کے لیے پاکستانی اسکواڈ میں درج ذیل کھلاڑی شامل ہوں گے:

مزید پڑھیے: ایشیا کرکٹ کپ 2022 کا مکمل شیڈول ملاحظہ کیجیے

بابر اعظم (کپتان)

شاداب خان (نائب کپتان)

آصف علی

فخر زمان

حیدر علی

حارث رؤف

افتخار احمد

خوشدل شاہ

محمد نواز

محمد رضوان (وکٹ کیپر)

محمد وسیم جونیئر

نسیم شاہ

شاہین شاہ آفریدی

شاہنواز دھانی

عثمان قادر

متعلقہ عنوانات