پاکستان بمقابلہ انگلینڈ: سترہ سال بعد پہلی بار انگلینڈ کا پاکستان کا دورہ، مکمل شیڈول

رواں سال کو دنیائے کرکٹ کا ٹی ٹوینٹی کا سال کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا۔ ابھی ایشیا کپ ٹی ٹوینٹی دوبئی میں ختم ہوا۔ آئندہ ماہ آسٹریلیا میں ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کا انعقاد ہورہا ہے۔ پاکستان سے متعلق تاذہ خبر ہے کہ آئندہ ہفتے انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم سترہ سال بعد پاکستان کا دورہ کرنے آرہی ہے۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سات ٹی ٹوینٹی اور تین ٹیسٹ میچ کھیلے جائیں گے۔ یہ میچ کب ہورہے ہیں، کہاں ہورہے ہیں، مکمل شیڈول پیش خدمت ہے:

پاکستان کرکٹ بورڈ نے 17 سال بعد اپنی سرزمین پر انگلینڈ کی میزبانی کا شیڈول جاری کردیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے مابین سات ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل میچز کی سیریز 20 ستمبر تا 2 اکتوبر تک کراچی اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔

انگلینڈ کا پاکستان کو دورہ دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے؛

1۔ٹی ٹوینٹی سیریز 20 ستمبر 2022 تا 2 اکتوبر 2022 تک کھیلی جائے گی۔

2۔ ٹیسٹ میچ سیریز ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ 2022 کے بعد یکم دسمبر تا 21 دسمبر کے درمیان کھیلی جائے گی۔

پاکستان بمقابلہ انگلینڈ: ٹی ٹوینٹی سیریز شیڈول

انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان سات میچوں پر مشتمل ٹی ٹوینٹی سیریز کھیلی جائے گی۔

1۔ پہلا ٹی ٹوینٹی میچ؛ 20 ستمبر ، 2022 ، نیشنل  کرکٹ سٹیڈیم کراچی

2۔ دوسرا ٹی ٹوینٹی میچ؛ 22 ستمبر ، 2022 ، نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی

3۔ تیسرا ٹی ٹوینٹی میچ؛ 23 ستمبر ، 2022 ، نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی

4۔ چوتھا ٹی ٹوینٹی میچ؛ 25 ستمبر ، 2022 ، نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی

5۔ پانچواں ٹی ٹوینٹی میچ؛ 28 ستمبر ، 2022 ، قذافی سٹیڈیم لاہور

6۔ چَھٹا ٹی ٹوینٹی میچ؛ 30 ستمبر ، 2022 ، قذافی سٹیڈیم لاہور

5۔ ساتواں ٹی ٹوینٹی میچ؛ 02 اکتوبر ، 2022 ، قذافی سٹیڈیم لاہور

 

پاکستان بمقابلہ انگلینڈ: ٹیسٹ سیریز شیڈول

انگلینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان کے خلاف سات ٹی ٹوینٹی کھیلنے کے بعد واپس چلی جائے گی۔ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ 2022 کے بعد دسمبر میں دوبارہ پاکستان کا دورہ کرے گی۔ اس دوران تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے جائے گی۔ جس کا شیڈول درج ذیل ہے:

1۔ پہلا ٹیسٹ میچ؛ یکم دسمبر 2022 تا 5 دسمبر 2022، راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم

2۔ دوسرا ٹیسٹ میچ؛ 9 دسمبر 2022 تا 13 دسمبر 2022، ملتان کرکٹ سٹیڈیم

1۔ تیسرا ٹیسٹ میچ؛ 17 دسمبر 2022 تا 21 دسمبر 2022، نیشنل کرکٹ سٹیڈیم، کراچی

 

متعلقہ عنوانات