ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ 2022 کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کی "تھنڈر جرسی" کی رونمائی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ 2022 کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کی نئی وردی اور شرٹ (جرسی) کو میڈیا کے سامنے پیش کردیا۔۔۔پیلی اور سبز دھاریوں والی جرسی کو سوشل میڈیا پر بہت سراہا جارہا ہے۔

تفصیل کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے گزشتہ روز ٹویٹر پر ایک ویڈیو جاری کی جس میں مردوں اور عورتوں کی قومی کرکٹ ٹیموں کے کھلاڑیوں کو نئی کرکٹ کِٹ پہنے دیکھا جاسکتا ہے۔ یہ جرسی سبز بیک گراؤنڈ پر پیلی اور سبز رنگ کی دھاریاں ڈیزائن کی گئی ہیں۔ بائیں طرف پاکستان کرکٹ بورڈ کا ستارہ لوگو بنا ہوا اور دائیں جانب ورلڈ کپ کا لوگو بنایا گیا ہے۔

 پی سی بی کی طرف سے جاری کردہ ویڈیو میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم، نائب کپتان شاداب خان اور نسیم شاہ جبکہ پاکستان کی خواتین کی قومی کرکٹ ٹیم کی فاطمہ ثنا اور کائنات امتیاز جلوہ گر ہوئیں۔

اس ویڈیو کو ڈرامائی انداز میں فلمایا گیا۔۔۔جیسے آسمان پر بجلی چمکتی ہے ویسے ہی بجلی کے جھٹکوں(گرچ چمک) سے پرانی سے نئی جرسی بدل جاتی ہے۔ اسی مناسبت سے اس جرسی کو "گرین تھنڈر" کا نام دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ یہ جرسی کئی دن سے سوشل میڈیا پر گردش کرتی رہی ہے۔ اس نئی جرسی پر سوشل میڈیا کے صارفین کا ملتا جلتا ردعمل رہا۔

کرکٹ جرسی (شرٹ) کی قیمت کتنی ہے؟

قومی کرکٹ ٹیم کی جاری کردہ نئی "تھنڈر جرسی" پی سی بی کی آفیشل آن لائن شاپ سے خریدی جاسکتی ہے۔ اس جرسی کے دو ورژن ہیں؛ فین ورژن جرسی اور پرو ورژن جرسی۔

فین ورژن جرسی پاکستانی 2500 روپے میں جبکہ پرو ورژن جرسی 4500 روپے میں دستیاب ہے۔

آسٹریلیا میں منعقد ہونے والے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اپنا پہلا معرکہ انڈیا کے خلاف 23 اکتوبر 2022 کو لڑے گا۔

2007 تا 2022 تک قومی کرکٹ ٹیم کی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کے لیے جرسیاں (شرٹ)

کن کرکٹ ٹیموں نے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے نئی جرسی کی رونمائی کردی ہے؟

پاکستان سمیت بھارت، آسٹریلیا اور انگلینڈ کرکٹ ٹیموں نے ورلڈ کپ کے لیے نئی جرسی (شرٹ) کی رونمائی کردی ہے۔

 انڈین کرکٹ ٹیم کی نئی وردی (جرسی)

آسٹریلین کرکٹ ٹیم کی نئی وردی (جرسی)

انگلش کرکٹ ٹیم کی نئی وردی (جرسی)

متعلقہ عنوانات