پاکستان بمقابلہ انگلینڈ: دس کے دس بچ گئے، بابر اعظم کی سنچری،پاکستان نے جیت کا ریکارڈ بنا دیا

جوڑی نمبر ون۔۔۔چھاگئی۔۔۔دس میں دس اور بس !۔۔۔پاکستان نے انگلینڈ کو دس وکٹوں سے شکست دے دی۔ یہ میچ یادگار کیسے بنا؟ کس کے ریکارڈ ٹوٹے اور کون سے نئے ریکارڈ بنے؟ بھارت کو لگا جھٹکا۔۔۔انگریز ہوئے حیران پریشان۔۔۔انضمام الحق کو بھی لگ گئی فکر۔۔۔روہت شرما بھی لگے رونے ۔۔۔۔ایسا کیا ہوگیا۔۔۔؟ جانیے سب اس تحریر میں

پاکستان کی 10 وکٹ سے کامیابی کے ساتھ سیریز 1-1 سے برابر،سلامی بلے بازوں محمد رضوان اور بابر اعظم نے چوکوں اور چھکوں کی برسات سے انگلینڈ کو جھل تھل کردیا، کپتان 110, ساتھی بلے باز 88 پر ناقابل شکست رہے، 203 رنز کی ریکارڈ شراکت، انڈین جوڑی کو پیچھے چھوڑ دیا۔

بابر اعظم: سب سے زیادہ میچ جتوانے والے پہلے پاکستانی کپتان بن گئے

 

Pakistan Cricket on Twitter: "𝐀𝐭 𝐭𝐡𝐞 𝐭𝐨𝐩 🥇Babar Azam has now earned the most wins as 🇵🇰 captain in T20Is 🌟#PAKvENG | #UKSePK pic.twitter.com/icwxayMGzw / Twitter"

𝐀𝐭 𝐭𝐡𝐞 𝐭𝐨𝐩 🥇Babar Azam has now earned the most wins as 🇵🇰 captain in T20Is 🌟#PAKvENG | #UKSePK pic.twitter.com/icwxayMGzw

آج نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹی ٹوینٹی کھیلا گیا۔انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستانی بلے بازوں کی مہربانی کی بدولت انگلینڈ 199 رنز جوڑنے میں کامیاب ہوگیا۔ انگلینڈ کے معین علی کو خوشدل شاہ کے کیچ ڈراپ نے ہوشیار کردیا اور وہ 55 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ اس کے علاؤہ بین ڈکٹ نے 43 رنز، بیری بروک 31 اور فل سالٹ 30 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ شاہنواز دھانی اور حارث رؤف نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
تفصیل کے مطابق پاکستان نے 200 رنز کے تعاقب میں جارحانہ اننگ کا آغاز کیا۔محمر رضوان کے لانگ شاٹ سے تین بار شائقین کے کلیجے منھ کو آئے۔۔۔لیکن تینوں کیچ ڈراپ ہوگئے۔ دسویں اوور تک محسوس ہورہا تھا کہ جیت پاکستان کے لیے مشکل ہوسکتی ہے۔ پاکستانی سنچری 12ویں اوور میں مکمل ہوئی۔۔۔اگلے تین اوورز میں بابر اعظم اور محمد رضوان کی چوکے چھکوں سے پاکستان کا مجموعہ 151 تک جاپہنچا۔ پانچ اوور میں 49 رنز۔۔۔اگلے دو اوورز میں 25 رنز بنے۔۔۔اب تین اوورز میں جیت کے لیے صرف 24 رنز کی ضرورت تھی لیکن سترویں اوور میں صرف چار رنز بن سکے۔۔۔۔اب مقابلہ سخت تھا، دو اوورز میں بیس رنز۔۔۔بابر کے دو چوکوں نے جیت کو قریب کردیا اور پاکستان کھیل ختم ہونے میں تین گیند قبل ہی میچ اپنے نام کرلیا۔ اس طرح پاکستان 10 وکٹ سے کامیابی حاصل کرلی۔

ICC on Twitter: "Utter domination 💪Pakistan bounce back in the T20I series with a comprehensive 10-wicket win over England.#PAKvENG | 📝Scorecard: https://t.co/WHBPS7jrZE pic.twitter.com/2eNgGw4Q6J / Twitter"

Utter domination 💪Pakistan bounce back in the T20I series with a comprehensive 10-wicket win over England.#PAKvENG | 📝Scorecard: https://t.co/WHBPS7jrZE pic.twitter.com/2eNgGw4Q6J

پہلا ٹی ٹونٹی انگلینڈ نے کامیابی سمیٹی

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سات ٹی ٹوینٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 20 ستمبر کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا گیا۔ انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے سات وکٹ کی نقصان پر 158 رنز بنائے۔ انگلینڈ 159 رنز کا ہدف 4 وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا۔

یہ میچ یادگار کیسے بنا؟

پاکستان کی خراب فیلڈنگ اور مایوس کن باؤلنگ کے باوجود نمبر جوڑی نے پاکستان کی عزت بچالی۔ یہ میچ کئی اعتبار سے یادگار رہے گا۔۔۔

بابر اور رضوان کی طویل شراکت، بھارتی جوڑی کا ریکارڈ توڑ دیا

بھارت کے شیکھر دھون اور روہت شرما نے 52 اننگز میں 1743 رنز بنائے جبکہ پاکستانی جوڑی نے 36 اننگز میں 1800 رنز جوڑے۔ اس طرح ٹی ٹوینٹی میں یہ پہلی جوڑی بن گئی  جو سب سے زیادہ رنز کی باہمی  شراکت میں کامیاب ہوئے۔

بابر اعظم نے انضمام الحق کو پیچھے چھوڑ دیا

بابر اعظم کی بطور کپتان یہ دسویں سنچری تھی۔ اس طرح سب سے زیادہ سنچری بنانے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے۔ اس سے قبل اس اعزاز پر انضمام الحق قابض تھے۔

ICC on Twitter: "WHAT A KNOCK!Take a bow, Babar Azam 🙌#PAKvENG | 📝Scorecard: https://t.co/WHBPS7jrZE pic.twitter.com/H43zxy8rek / Twitter"

WHAT A KNOCK!Take a bow, Babar Azam 🙌#PAKvENG | 📝Scorecard: https://t.co/WHBPS7jrZE pic.twitter.com/H43zxy8rek

دس وکٹوں سے جیت۔۔۔

پاکستان نے ٹی ٹوینٹی فارمیٹ میں دوسری بار ہدف دس وکٹوں سے جیت جیتا۔

وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے بھی دونوں جیت کا حوالہ دیتے ہوئے ٹویٹ کیا۔

پہلے 152/0 اور اب 203/0...

Shehbaz Sharif on Twitter: "152/0, and now 203/0. Baber & Rizwan 🇵🇰 👏 / Twitter"

152/0, and now 203/0. Baber & Rizwan 🇵🇰 👏

 ٹی ٹوینٹی فارمیٹ میں پہلا موقع ہے جب سلامی بلے بازوں نے ہی اتنا بڑا ہدف( 203/0) بغیر وکٹ کھوئے حاصل کیا ہو۔

پاکستان کرکٹ ٹیم نے دوسری بار 10 وکٹ سے ٹی ٹوینٹی میچ جیتا۔پاکستان اس سے قبل گزشتہ برس 24 اکتوبر 2021 کو بھارت کے خلاف میچ کھیلتے ہوئے 152 کا ہدف پورا کرتے ہوئے 10 وکٹ سے جیت تھا۔

Pakistan Cricket on Twitter: "Only three times has a target over 150 been chased in T20Is without losing a wicket.Pakistan have done it twice 🙌#PAKvENG | #UKSePK pic.twitter.com/mV7YGMPggW / Twitter"

Only three times has a target over 150 been chased in T20Is without losing a wicket.Pakistan have done it twice 🙌#PAKvENG | #UKSePK pic.twitter.com/mV7YGMPggW

بابر اعظم کے 8 ہزار رنز مکمل

بابر اعظم ٹی ٹوینٹی کرکٹ میں تیز ترین آٹھ ہزار رنز مکمل کرنے والے دوسرے کھلاڑی بن گئے۔ انھوں نے یہ سنگ میل 218 اننگز میں عبور کیا۔

بابر اعظم: سب سے زیادہ میچ جتوانے والے پہلے پاکستانی کپتان بن گئے

 

Pakistan Cricket on Twitter: "𝐀𝐭 𝐭𝐡𝐞 𝐭𝐨𝐩 🥇Babar Azam has now earned the most wins as 🇵🇰 captain in T20Is 🌟#PAKvENG | #UKSePK pic.twitter.com/icwxayMGzw / Twitter"

𝐀𝐭 𝐭𝐡𝐞 𝐭𝐨𝐩 🥇Babar Azam has now earned the most wins as 🇵🇰 captain in T20Is 🌟#PAKvENG | #UKSePK pic.twitter.com/icwxayMGzw

متعلقہ عنوانات