پاکستان بمقابلہ نیدرلینڈز: پاکستان کے لیے یہ ون ڈے سیریز جیتنا کیوں ضروری ہے؟

پاکستانی کرکٹ ٹیم نیدرلینڈز پہنچ چکی ہے۔ پاکستانی ٹیم کا نیدرلینڈ کا پہلا دورہ ہے۔ نیدرلینڈز اور پاکستان کے درمیان تین ون ڈے میچ 16 اگست تا 21 اگست کھیلے جائیں گے۔ میچ پاکستان کے وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے شروع ہوں گے۔ پاکستان یہ میچ جیو سوپر پر براہ راست دکھائے جائیں گے۔
یہ ون ڈے سیریز ستممبر 2020 میں منعقد ہونا تھی لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے ملتوی کردی گئی۔اس سیریز میں شاہین شاہ آفریدی کو بھی پاکستانی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔وہ گھٹنے کی تکلیف کہ وجہ سے ٹیم سے باہر تھے۔
نیدرلینڈز بمقابلہ پاکستان ون سیریز شیڈول
پاکستان اور نیدر لینڈ کے درمیان 16 تا 21 اگست 2022 کوتین میچوں کی ون ڈے سیریز کھیلی جائے گی۔ یہ نیدر لینڈ اور پاکستان کے درمیان پہلی دو ملکی سیریز ہے۔
یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر دو بجے شروع ہوں گے۔
پہلا ون ڈے میچ 16 اگست،2022
دوسرا ون ڈے میچ 18 اگست،2022
تیسرا ون ڈے میچ 21 اگست،2022
نیدرلینڈز کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے پاکستانی اسکواڈ
اس کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے۔
بابر اعظم (کپتان)

شاداب خان (نائب کپتان)

عبداللہ شفیق

فخر زمان

حارث رؤف

امام الحق

خوشدل شاہ

محمد حارث (وکٹ کیپر)

محمد نواز

محمد رضوان (وکٹ کیپر)

محمد وسیم جونیئر

نسیم شاہ

سلمان علی آغا

شاہین شاہ آفریدی

شاہنواز دھانی

زاہد محمود
نیدر لینڈ سیریز کے لیے پاکستانی اسکواڈ میں شامل پانچ کھلاڑی؛ عبد اللہ شفیق، امام الحق، محمد حارث، سلمان علی آغا اور زاہد محمود کی جگہ ایشیا کپ کے لیے آصف علی، حیدر علی، افتخار احمد اور عثمان قادر کو پاکستانی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
پہلا ون ڈے میچ آج( 16 اگست 2022 ) کو کھیلا جارہا ہے، جس میں پاکستانی ٹیم میں فخر زمان،امام الحق، بابر اعظم ، محمد رضوان، محمد حارث، خوشدل شاہ،شاداب خان،محمد نواز،محمد وسیم جونیر،حارث رؤف اور نسیم شاہ میدان میں اتریں گے۔
یاد رہے کہ ایشیا کپ کا آغاز 27 اگست 2022 سے ہوگا۔پاکستان ایشیا کپ میں اپنا پہلا میچ اپنے روایتی حریف بھارت کے خلاف 28 اگست کو کھیلے گا۔
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہ نیدرلینڈز کے خلاف ون ڈے سیریز میں دو میچوں میں شاہین آفریدی کو آرام دیا جائے گا۔ انھوں نے اس کی وجہ یہ بتائی کہ وہ شاہین آفریدی کو بڑے ایونٹ یعنی ایشیا کپ کے لیے تیار کرنا چاہتے ہیں۔ شاہین آفریدی کو انجری کی وجہ سری لنکا کے خلاف کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔
کس کا پلڑا بھاری ہے؟
پاکستان نے  2019 کے ورلڈ کپ سے اب تک 17 ون ڈے میچ کھیلے ہیں۔ ان میں سے پانچ میں شکست کا سامنا رہا۔ان۔میں سے تین میچ انگلینڈ کے خلاف سیریز میں ہارے۔باقی دو میچوں میں مختلف ممالک کے خلاف سیریز میں شکست کھائی۔ان ون ڈے سیریز میں سری لنکا اور زمبابوے سے 0-2 ، جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا سے 1-2 اور ویسٹ انڈیز سے 0-3 سے سیریز میں کامیابی حاصل کی۔
جبکہ دوسری طرف نیدرلینڈز اس عرصے میں 13 میچوں میں سے کسی میچ میں بھی کامیابی نہیں سمیٹ سکا۔
پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان پہلا ون ڈے میچ 1996 کے ورلڈ کپ میں قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ پاکستان یہ میچ آٹھ وکٹوں سے جیتا۔ نیدرلینڈز نے پہلے کھیلتے ہوئے سات وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز بنائے تھے۔
اس طرح پاکستان کا پلڑا بھاری ہے۔یہ سیریز پاکستان کے لیے اس لیے بھی جیتنا بھی ضروری ہے تاکہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ لیگ میں ریکنگ بہتر ہوسکے۔

متعلقہ عنوانات