آپ کیا جانیں محبت کا تماشا کیا ہے
آپ کیا جانیں محبت کا تماشا کیا ہے شعلۂ عشق کسے کہتے ہیں سودا کیا ہے کوئی خوش ہے کوئی نا خوش کوئی شاکی تجھ سے کون جانے کہ تری بزم کا قصہ کیا ہے ساغر مہر و وفا دور میں تھا صبح و مسا جانے اب مجلس احباب کا نقشہ کیا ہے علم تقدیر پہ موقوف نہیں میرا عمل کون جانے مری تقدیر کا لکھا کیا ...