رچی درولیہ کی غزل

    وہ شب کس تیرگی میں کھو گئی ہے

    وہ شب کس تیرگی میں کھو گئی ہے پلٹ کر پھر نہ آئی جو گئی ہے ابھی آتی ہوں کہہ کر وہ گئی ہے بہانا ہی بنا کر تو گئی ہے محبت سوچ کر میں نے نہیں کی محبت عادتاً پھر ہو گئی ہے جو کہتی ہے کہ خوش ہے دور رہ کر وہ میرا نام سن کر رو گئی ہے تری خوشبو کا خط میں ذکر پڑھ کر دوانی ایک تتلی ہو گئی ...

    مزید پڑھیے

    اسے جو دیکھا تو دیکھ کر وہ لگا محبت کا اک ستارا

    اسے جو دیکھا تو دیکھ کر وہ لگا محبت کا اک ستارا زمیں سے ہو کر گزر رہا تھا خدا کی رحمت کا اک ستارا تھکی ہوئی شب جہاں رکی تھی جہاں ڈبویا تھا چاند اس نے دعا میں شب نے گرا دیا اس جگہ پہ قسمت کا اک ستارا بہائے ہجرت میں اشک لاکھوں مگر کہاں تھی وہ بات ان میں جو بات اس میں ہے جو گرا ہے مژہ ...

    مزید پڑھیے

    کہاں یہ چند راتوں کا اثر ہے

    کہاں یہ چند راتوں کا اثر ہے زمانے پر زمانوں کا اثر ہے اکیلے بیٹھ کر یوں مسکرانا یہ ہاتھوں میں کتابوں کا اثر ہے مکمل ہو رہا ہے عشق میرا ارادوں سے وفاؤں کا اثر ہے محبت گونجتی رہتی ہے مجھ میں یہ برسوں کی خلاؤں کا اثر ہے صفت جتنی بھی مجھ کو ہے عطا وہ تمہارے ساتھ باتوں کا اثر ...

    مزید پڑھیے

    سمندر تھا کبھی صحرا ہوا ہے

    سمندر تھا کبھی صحرا ہوا ہے وہ کیا تھا اور دیکھو کیا ہوا ہے نہیں معلوم اس کو حشر اپنا پرندہ جال پر بیٹھا ہوا ہے گناہ عشق میں کیسی رہائی تمہارے ساتھ تو دھوکہ ہوا ہے کسی نے حال پوچھا تب یہ جانا ہمیں تو نام تک بھولا ہوا ہے نشانی آخری یہ ہے کسی کی جو آنسو آنکھ میں ٹھہرا ہوا ...

    مزید پڑھیے

    شرارت ہے منانے کی یا منوانے کا جھگڑا ہے

    شرارت ہے منانے کی یا منوانے کا جھگڑا ہے ہیں دونوں صورتیں قاتل قیامت جیسا جھگڑا ہے تصور میں ترا چہرہ ذہن میں بات ہے تیری یہ دوری کیسی دوری ہے یہ جھگڑا کیسا جھگڑا ہے منانا بھی نہیں آساں سمجھ جانا بھی ہے مشکل ذرا سا وقت دو مجھ کو یہ خود سے پہلا جھگڑا ہے کہیں پر پھول کھلتے ہیں کہیں ...

    مزید پڑھیے

    محبت کا ہے سرمایہ تصور آپ کا

    محبت کا ہے سرمایہ تصور آپ کا کبھی فرصت نہ دے پایا تصور آپ کا تبسم کی وجہ محفل میں سب پوچھا کئے بڑی مشکل سے جھٹلایا تصور آپ کا سلگتی آرزؤں کا دھواں تھا اشک تھے کسی صورت نہ دھندھلایا تصور آپ کا یہاں سے دیکھیے دنیا ہے کتنی مختصر ستاروں پر ہے لے آیا تصور آپ کا بہانے تو بہت تھے یاد ...

    مزید پڑھیے

    اک سفر ہوتا رہا اور رک گئی میں

    اک سفر ہوتا رہا اور رک گئی میں چل رہا تھا راستہ اور رک گئی میں عشق تھا دونوں کو فطرت مختلف تھی وہ بھٹکتا ہی رہا اور رک گئی میں ہر دفعہ آواز سن کر میں پلٹ دی پھر نہ جانے کیا ہوا اور رک گئی میں یاد کے لمحے میں اک عرصہ بتایا وقت آنکھوں سے بہا اور رک گئی میں لمس کا کیسا اثر سانسوں پہ ...

    مزید پڑھیے

    رنگ خوشبو اس کی باتیں کیا بتائیں

    رنگ خوشبو اس کی باتیں کیا بتائیں تھیں مہرباں کائناتیں کیا بتائیں بے بسی آنسو اداسی درد ہجراں کس قدر ہیں سیاہ راتیں کیا بتائیں پوچھتے ہیں وہ بڑی سادہ دلی سے آپ کو کیسے بھلائیں کیا بتائیں زندگی میں تجربے کچھ کم نہیں ہیں مسئلہ ہے کیا چھپائیں کیا بتائیں جانتے ہیں حال ہم اک ...

    مزید پڑھیے

    بھری آنکھوں سے گر اس کو تکوں آمین کہہ دینا

    بھری آنکھوں سے گر اس کو تکوں آمین کہہ دینا برائے بے بسی گر چپ رہوں آمین کہہ دینا خدا ہر فیصلہ تیرا مجھے منظور ہے لیکن اگر محو دعا وہ نام لوں آمین کہہ دینا سنبھلنے کی کوئی صورت محبت میں نہیں ہوتی لہٰذا لڑکھڑا کر جب گروں آمین کہہ دینا اسی اک نام پر ساری خدائی آ کے ٹھہری ہے جب اس ...

    مزید پڑھیے

    سنائیں ہم کوئی قصہ ہماری داستاں کا

    سنائیں ہم کوئی قصہ ہماری داستاں کا مجھے قصہ نہیں بننا تمہاری داستاں کا محض دو نام ہوں اس سے زیادہ کچھ نہیں ہو محبت نام رکھیں ہم ہماری داستاں کا زمانے کو لگا کہ ختم قصہ ہو گیا ہے مگر اک مرحلہ تھا وہ بھی اپنی داستاں کا قبیلے سے جھروکا دیکھنا ممکن نہیں تھا نیا موضوع ملا ہے اک ...

    مزید پڑھیے
صفحہ 1 سے 2