مصنفین، مترجم اور شعرا کی فہرست
معید رشیدی (Moid Rashidi)
ممتاز نسل کے نمود پذیر شاعر اور نقاد۔ ساہتیہ اکادمی ’یوا پرسکار‘ یافتہ
معین احسن جذبی (Moin Ahsan Jazbi)
ممتاز ترین ترقی پسند شاعروں میں نمایاں۔ فیض احمد فیض کے ہم عصر۔ اپنی غزل’مرنے کی دعائیں کیوں مانگوں۔۔۔۔۔‘ کے لئے مشہور، جسے کئی گلوکاروں نے آواز دی ہے
معین الدین جینابڑے (Moinuddin Jinabade)
ممتاز مابعد جدید افسانہ نگار اور نقاد،جواہر لعل نہرو یونیورسٹی کے شعبۂ اردو سے وابستہ
مومن خاں مومن (Momin Khan Momin)
غالب اور ذوق کے ہم عصر۔ وہ حکیم ، ماہر نجوم اور شطرنج کے کھلاڑی بھی تھے۔ کہا جاتا ہے کہ مرزا غالب نے ان کے شعر ’ تم مرے پاس ہوتے ہو گویا/ جب کوئی دوسرا نہیں ہوتا‘ پر اپنا پورا دیوان دینے کی بات کہی تھی