مومن ہندی کے تمام مواد

3 غزل (Ghazal)

    شاعر کو حسن یار کا درشن بھی چاہیے

    شاعر کو حسن یار کا درشن بھی چاہیے درشن کے ساتھ یار کا دامن بھی چاہیے حسن و جمال سرخ لب و سیم کھال اور اس کو نگاہ یار میں چلمن بھی چاہیے سنجیدگی فراق و وصال و شرارتیں حسن غزل کے واسطے ان بن بھی چاہیے کتنوں کے دل میں ایسی تمنا ہے آج بھی جیسی غزل ہے ویسی ہی دلہن بھی چاہیے لیکن ...

    مزید پڑھیے

    مرے لہو کو مرے زخم کی دوا کہیے

    مرے لہو کو مرے زخم کی دوا کہیے جلے مکاں کے دھویں کو ہی اب صبا کہیے بلکتے شہر کی گلیوں سے اگنے والی سحر سحر نہیں ہے اسے رات کی قضا کہیے لہو رلاتی رہی جو وفا کی تعبیریں وفا نہ کہیے اسے اب اسے جفا کہیے بڑھے گا ظلم تو اٹھ جائے گا لحاظ و ادب ہمارا ہاتھ جو اٹھا تو مقتضا کہیے سبھی نے ...

    مزید پڑھیے

    اگر کریں کبھی وعدہ کریں نبھانے کو

    اگر کریں کبھی وعدہ کریں نبھانے کو فقط کریں نہ ہمیں یوں ہی آزمانے کو ہمیں یقین نہیں اب تمہاری باتوں پر بڑا جواز کوئی چاہیے لبھانے کو ہمارا نام زمانے کی دل کی دھڑکن ہے ہمارے نام سے آواز دو زمانے کو جبین خاک سے کچھ اس قدر مزین ہے زمانہ چاہیے اب یہ نشاں مٹانے کو لہو کا نام بدل کر ...

    مزید پڑھیے