Mohammad Shafiuddin Nayyar

محمد شفیع الدین نیر

  • 1903 - 1978

محمد شفیع الدین نیر کی نظم

    سب سے اچھا دیس ہمارا

    کالی کالی اس کی گھٹائیں ٹھنڈی ٹھنڈی اس کی ہوائیں پیاری پیاری اس کی فضائیں بانکی بانکی اس کی ادائیں سب سے اچھا دیس ہمارا سب سے پیارا دیس ہمارا اجلی اجلی نہریں جاری نرمل جل کی شوبھا نیاری پیارے اس کے سب نر ناری واری اس پر جان ہماری سب سے اچھا دیس ہمارا سب سے پیارا دیس ہمارا صبح کا ...

    مزید پڑھیے

    منی کی بکری

    منی کی بکری کھوئی کہیں ہے کھوئی کہیں ہے کھوئی کہیں ہے اس دکھ میں منی سوئی نہیں ہے سوئی نہیں ہے سوئی نہیں ہے کرتے ہیں میں میں بکری کے بچے بکری کے بچے بکری کے بچے کل شام سے ہیں بے چارے بھوکے بے چارے بھوکے بے چارے بھوکے منی کا بھائی جنگل میں پہنچا جنگل میں پہنچا جنگل میں پہنچا ہر سمت ...

    مزید پڑھیے

    ہماری زبان

    اردو کہو یا ہندوستانی اس کی بڑائی دنیا نے مانی آپس کی ملت مقصود اس کا الفت کی خوگر وحدت کی بانی گزرے ہوؤں کے دل کی دلاری بیتے دنوں کی دل کش کہانی ہے اتحاد قومی کا نغمہ آغاز اس کا اس کی جوانی اہل وطن تھے آپس میں یک دل اس بات کی ہے اردو نشانی ہونے کو ہیں گو صدہا زبانیں پر اس کے آگے ...

    مزید پڑھیے

    لطیفہ

    اک شاہ اور اک شاہزادہ گھر سے پہنے ہوئے لبادہ جنگل کو چلے شکار کرنے چیتل پہ ہرن پہ وار کرنے گرمی جو بڑھی اتار ڈالے وہ گرم لبادے اون والے اک مسخرا بھی تھا ساتھ ان کے آیا تھا کہیں سے ہاتھ ان کے کاندھے پہ یہ اس کے ڈال کر وہ کہنے لگے دیکھ بھال کر وہ اب بوجھ ہے تم پہ اک گدھے کا سنتے ہی وہ ...

    مزید پڑھیے

    دریائے گنگا

    گنگا دریا کی لہروں کی رعنائی کا کیا کہنا کیسا پیارا پیارا ہے اس کا بل کھا کھا کر بہنا کوہ ہمالہ کی اونچی جھیلوں سے نکل کر آتا ہے وادیوں اور نشیبوں میں تیزی سے چل کر آتا ہے تڑتا مڑتا گرتا پڑتا آگے بڑھتا رہتا ہے پگ پگ پر اس کا پل پل میں پانی چڑھتا رہتا ہے جھرنا بن بن کر گرنے میں منظر ...

    مزید پڑھیے

    بندر والا

    ڈگ ڈگ ڈگ ڈگ کرتا آیا بندر والا بندر لایا ہاتھ میں اک موٹا سا ڈنڈا ڈنڈے میں اک لال سا جھنڈا کندھے پر میلا سا جھولا پیچھے بندر بھولا بھولا بندر کے ساتھ اک بندریا پہنے ہوئے اک لال گھگریا کوچوں بازاروں سے گزرتا چوک میں آیا ڈگ ڈگ کرتا دیکھ کے کچھ لوگوں کا جمگھٹ اس نے کھیل جمایا جھٹ ...

    مزید پڑھیے

    دیس پریمی کی دعا

    سب سے پیارا دیس ہمارا سب سے نیارا دیس ہمارا آنکھ کا تارا دیس ہمارا دل کا سہارا دیس ہمارا آؤ مانگیں مل کے دعائیں دیس کے اچھے دن آ جائیں مقصد ہو یہ آج ہمارا دیس میں ہو اب راج ہمارا حکم ہمارا باج ہمارا دیس بنے سرتاج ہمارا دیس رہے آباد ہمیشہ دیس رہے آزاد ہمیشہ ہندو مسلم سکھ عیسائی ہو ...

    مزید پڑھیے

    قومی ترانہ

    پیارا ہندستان ہمارا پیارا ہندوستان جان فدا ہے اس پر اپنی دل اس پر قربان ملک نہیں یہ ہے جنت کا دل کش ایک مکان پیارا ہندستان ہمارا پیارا ہندوستان پیارے پیارے دریا اس کے پیاری پیاری نہریں پیارے پیارے چشمے اس کے پیاری پیاری لہریں پیارے پیارے منظر پیاری پیاری اس کی شان پیارا ...

    مزید پڑھیے

    میری اچھی آپا آؤ

    میری اچھی آپا آؤ آؤ میرا جی بہلاؤ گل گل باتی چنے چباتی کہہ کہہ کر تم خوب ہنساؤ اٹکن بٹکن دہی چٹاخا ایسے ایسے کھیل کھلاؤ میرے لیے بازار سے اپیا چینی کی گڑیا منگواؤ میری اس گڑیا کی خاطر منا سا گھروا بنواؤ میرے دونوں ہاتھ پکڑ کر خوب نچاؤ خوب کداؤ منہ اور ہاتھ دھلا کر میرا صاف نئے ...

    مزید پڑھیے

    بلی کی شادی

    بلی کی اس شادی کا حال سنو منے بھیا دولہا اور براتی تھے دولہا کے سب ساتھی تھے ڈھم ڈھم بجتی تھی ڈھولک ڈھم ڈھم ڈھم ڈھمک ڈھمک بلے ڈھول بجاتے تھے چوہے گانا گاتے تھے دھم دھم گولے چھٹتے تھے پھول ہوا میں لٹتے تھے کیسا دھوم دھڑکا تھا کیسا دھکم دھکا تھا دولہا ہاتھی پر چڑھ کر آیا دلہن کے گھر ...

    مزید پڑھیے
صفحہ 4 سے 5