لطیفہ
اک شاہ اور اک شاہزادہ
گھر سے پہنے ہوئے لبادہ
جنگل کو چلے شکار کرنے
چیتل پہ ہرن پہ وار کرنے
گرمی جو بڑھی اتار ڈالے
وہ گرم لبادے اون والے
اک مسخرا بھی تھا ساتھ ان کے
آیا تھا کہیں سے ہاتھ ان کے
کاندھے پہ یہ اس کے ڈال کر وہ
کہنے لگے دیکھ بھال کر وہ
اب بوجھ ہے تم پہ اک گدھے کا
سنتے ہی وہ مسخرا یہ بولا
یہ بات نہیں حضور والا
ہے بوجھ یہ مجھ پہ دو گدھوں کا