Mohammad Shafiuddin Nayyar

محمد شفیع الدین نیر

  • 1903 - 1978

محمد شفیع الدین نیر کی نظم

    منی کی لوری

    میرے منے بھیا سو جا میرے منے بھیا سو جا سو جا چاند ستارے سو جا سو جا پیارے پیارے سو جا میرے منے بھیا سو جا چڑیا سوئی کوا سویا مینا سوئی طوطا سویا بلی سوئی کتا سویا مرغی سوئی بکرا سویا میرے منے بھیا سو جا اوں اوں اوں اوں کرتے سو جا ہوں ہوں ہوں ہوں کرتے سو جا روں روں روں روں کرتے سو ...

    مزید پڑھیے

    فوارہ

    آؤ چلیں فوارہ دیکھیں پانی کا نظارہ دیکھیں دیکھ کر منظر پیارا پیارا جی خوش ہو جائے ہمارا فوارہ ہے حوض کے اندر جیسے ہو تالاب میں مندر حوض کے چاروں جانب گملے خوب ہیں قرینے سے رکھے گملوں میں پودوں کے پتے آنکھوں کو ہیں طراوت دیتے فوارے کا ابلنا دیکھو پھر پانی کا اچھلنا دیکھو یوں اڑتے ...

    مزید پڑھیے

    موٹر

    تیز ہوا سے باتیں کرتی دوڑتی اور فراٹے بھرتی موٹر آئی خاک اڑاتی پوں پوں کرتی شور مچاتی چال میں تیزی ایسی بلا کی دیکھ کے مت کٹ جائے ہوا کی کیسی دیر کہاں کی سستی پل میں آئی اور گئی بھی رات کو آئے دن کو آئے چلنے سے نہ کبھی گھبرائے اگلی سیٹ پہ بیٹھا شوفر صاحب بیٹھے کود کے اندر شوفر نے ...

    مزید پڑھیے

    حمد کا ترانہ

    جب روز سویرا ہوتا ہے جب دور اندھیرا ہوتا ہے جب دنیا کے اس گلشن میں پھر نور کا پھیرا ہوتا ہے ایک ایک کلی کھل جاتی ہے اور اک اک چڑیا گاتی ہے اس ایسے سہانے منظر میں اللہ تری یاد آتی ہے اللہ تری یاد آتی ہے یہ دنیا رنگ بدلتی ہے پھر ایک نئی کل چلتی ہے یہ دنیا ہے میدان عمل اس کل سے تان ...

    مزید پڑھیے

    نیا سال مبارک

    نیا سال تم کو مبارک ہو بچو سدا خوش رہو تم پھلو اور پھولو خدا کی عنایت رہے تم پہ دائم ہمیشہ رہو سیدھے رستے پہ قائم ترقی کرو علم میں اور ہنر میں بلندی ہو پیدا تمہاری نظر میں غریبوں کی امداد کرتے رہو تم دم ان کی محبت کا بھرتے رہو تم رہو تم ہمیشہ قوی اور توانا زمانہ پکارے تمہیں کہہ کے ...

    مزید پڑھیے

    جھنڈا اونچا رہے ہمارا

    سب سے اچھا سب سے نیارا رنگ ترنگا پیارا پیارا قوم کی امیدوں کا سہارا دیس دلارا جگ اجیارا دل کی ٹھنڈک آنکھ کا تارا جھنڈا اونچا رہے ہمارا دیس دسا دکھلانے والا ہوش میں ہم کو لانے والا جوش سے دل گرمانے والا خدمت پر اکسانے والا قوم کی نیا کھیون ہارا جھنڈا اونچا رہے ہمارا آزادی کے ...

    مزید پڑھیے

    مسٹر دھوندھل

    چھوٹے موٹے گول اور توندل ایک میاں تھے مسٹر دھوندھل پیٹ تھا ان کا جیسے مٹکا چلتے تھے کھا کھا کر جھٹکا اٹک اٹک کر چلتے تھے وہ مٹک مٹک کر چلتے تھے وہ قد سچ مچ فٹ بال تھا ان کا کپا اک اک گال تھا ان کا عمر تھی ان کی آٹھ برس کی آٹھ نہیں تو نو کی دس کی جب وہ دعوت میں کہیں جاتے دس دس باقر ...

    مزید پڑھیے

    ضدی بچہ

    یہ اک بچے کا قصہ ہے یہ بچہ تھا بڑا ضدی نتیجہ یہ ہوا ضد کا یہ عادت پڑ گئی اس کی جو سیدھی بات بھی کہتے سمجھتا اس کو وہ الٹی وہ کہتا گرم کو ٹھنڈا وہ کہتا ٹھنڈ کو گرمی وہ کہتا فرش کو تکیہ وہ کہتا میز کو کرسی وہ کہتا ہیٹ کو اچکن وہ کہتا کوٹ کو صدری وہ کہتا حوض کو دریا وہ کہتا جھیل کو ندی وہ ...

    مزید پڑھیے

    عید کی بہار

    جی بھر کر عید منائیں گے جی بھر کر عید منائیں گے ہم خوب مٹھائی کھائیں گے ہم ڈٹ کر شیر اڑائیں گے اچھے سے کپڑے پہنیں گے ابا سے عیدی پائیں گے جی بھر کر عید منائیں گے جی بھر کر عید منائیں گے گڑیا گڈا ڈولا گاڑی چمٹا پھنکنی ہنڈیا ڈوئی پیالا چمچہ چولہا چکی یہ سب چیزیں منگوائیں گے جی بھر کر ...

    مزید پڑھیے

    ہندوستانی بچے کا گیت

    میں بچہ ہوں میں بچہ ہوں کبھی میں بھی بڑا ہوں گا ابھی سے کیسے بتلاؤں کہ اس دنیا میں کیا ہوں گا میں جی بچپن سے پڑھنے اور لکھنے میں لگاؤں گا کبھی کھیلوں گا خوش ہو کر کبھی پڑھنے کو جاؤں گا مصیبت کچھ بھی پیش آ جائے ہرگز منہ نہ موڑوں گا اٹھوں جس کام کے کرنے کو پورا کر کے چھوڑوں گا میں اس ...

    مزید پڑھیے
صفحہ 3 سے 5