منی کی بکری
منی کی بکری کھوئی کہیں ہے کھوئی کہیں ہے
کھوئی کہیں ہے
اس دکھ میں منی سوئی نہیں ہے سوئی نہیں ہے
سوئی نہیں ہے
کرتے ہیں میں میں بکری کے بچے بکری کے بچے
بکری کے بچے
کل شام سے ہیں بے چارے بھوکے بے چارے بھوکے
بے چارے بھوکے
منی کا بھائی جنگل میں پہنچا جنگل میں پہنچا
جنگل میں پہنچا
ہر سمت پھر کر بکری کو دیکھا بکری کو دیکھا
بکری کو دیکھا
ندی کنارے بکری کو پایا بکری کو پایا
بکری کو پایا
اس کو پکڑ کر ساتھ اپنے لایا ساتھ اپنے لایا
ساتھ اپنے لایا
بکری ہوئی خوش گھر اپنے آ کر گھر اپنے آ کر
گھر اپنے آ کر
منی ہوئی خوش بکری کو پا کر بکری کو پا کر
بکری کو پا کر
بچے تھنوں سے چمٹے ہوئے ہیں چمٹے ہوئے ہیں
چمٹے ہوئے ہیں
تھوڑی جگہ میں سمٹے ہوئے ہیں سمٹے ہوئے ہیں
سمٹے ہوئے ہیں
دیکھو تو کیسی سیدھی ہے بکری سیدھی ہے بکری
سیدھی ہے بکری
سیدھی ہے بکری پیاری ہے بکری پیاری ہے بکری
پیاری ہے بکری