بلی کی شادی
بلی کی اس شادی کا
حال سنو منے بھیا
دولہا اور براتی تھے
دولہا کے سب ساتھی تھے
ڈھم ڈھم بجتی تھی ڈھولک
ڈھم ڈھم ڈھم ڈھمک ڈھمک
بلے ڈھول بجاتے تھے
چوہے گانا گاتے تھے
دھم دھم گولے چھٹتے تھے
پھول ہوا میں لٹتے تھے
کیسا دھوم دھڑکا تھا
کیسا دھکم دھکا تھا
دولہا ہاتھی پر چڑھ کر
آیا دلہن کے گھر پر
چاند سا مکھڑا دلہن کا
ماتھے پر اس کے ٹیکا
کھانا خوب مزے کا تھا
کیا بتلائیں کیا کیا تھا
پکوان اور مٹھائی تھی
برفی دودھ ملائی تھی!
قابوں میں تھا گوشت بھرا
سب نے وہ ڈٹ کر کھایا
آن نئی تھی شادی کی
شان نئی تھی شادی کی