Masooda Hayat

مسعودہ حیات

مسعودہ حیات کی نظم

    دیوالی

    آئی دوالی آئی دوالی گیت خوشی کے گاؤ اندھیارے کو دور کرو تم گھر گھر دیپ جلاؤ سیتا رام کی راہوں کو اب پھولوں سے مہکاؤ چودہ برس میں لوٹے گھر کو لچھمن سیتا رام آج ہر اک نر ناری کے لب پر ہے انہیں کا نام بازاروں میں لگا ہوا ہے دیوالی کا میلہ کوئی خریدے برتن بھانڈے کوئی شال دوشالا کوئی ...

    مزید پڑھیے

    جواہر لال نہرو

    نہرو تجھ پر ناز کرے گا صدیوں ہندوستان شاید پیدا ہو نہ سکے گا پھر ایسا انسان ملا ہے تیرے روپ میں ہم کو ایک بڑا وردان بھائی چارہ میل محبت ہے تیری پہچان اسی لیے تو کرتی ہے دنیا تیرا سمان عیش و عشرت کی دنیا کو تو نے یکسر چھوڑا جنگ آزادی میں طوفانوں کا منہ بھی موڑا عزم و ہمت سے دشمن کی ...

    مزید پڑھیے

    بھارت کا نشان

    آؤ منائیں ہم سب مل کر اب جشن آزادی دیس کا جھنڈا اونچا رکھیں ہاتھ بنیں فولادی پورب میں پھر لہرا اٹھا امن و اماں کا پرچم برگ گل پر ناچ رہی ہے موتی جیسی شبنم ندیوں نے پھر چھیڑ دیا ہے آزادی کا سرگم آؤ منائیں ہم سب مل کر اب جشن آزادی دیس کا جھنڈا اونچا رکھیں ہاتھ بنیں فولادی آزادی کی ...

    مزید پڑھیے

    ہم ہند کے شیدائی

    اس دیس کی وادی میں ہر پھول مہکتا ہے ہر قوم کے رہبر کا کردار لہکتا ہے اپنا ہو کہ بیگانہ بلبل سا چہکتا ہے ہر مذہب و ملت نے بھارت میں اماں پائی ہم ہند کے رکھوالے ہم ہند کے شیدائی اک امن و محبت کی تفسیر ہے یہ گلشن ایثار و اخوت کی تصویر ہے یہ گلشن تعمیر و ترقی کی تنویر ہے یہ گلشن ہر گوشۂ ...

    مزید پڑھیے

    ہولی

    گلی گلی بازار میں ہو گئی رنگوں کی بوچھار آنچل بھیگے تن من بھیگا گال ہوئے گلنار کتنی امنگیں لے کر آیا ہولی کا تیوہار آیا ہولی کا تیوہار لے کے رنگوں کی بہار منظر ہوئے رنگیلے رنگوں سے غبارے بھر کر بچے چڑھے اٹاری سبزہ سبزہ رنگ میں ڈوبا بھیگی ڈاری ڈاری کوئی نہ بچنے پایا ان سے پنڈت ہو ...

    مزید پڑھیے

    انمول رتن

    بھارت کا انمول رتن تھے مولانا آزاد سچے ایک محب وطن تھے مولانا آزاد بوئے گل نو رنگ چمن تھے مولانا آزاد ان کے ہی ایثار و عمل سے دیس ہوا آباد بھارت کا انمول رتن تھے مولانا آزاد آزادی کا خواب دکھایا اپنے اخباروں سے بیداری کا پاٹھ پڑھایا اپنے اخباروں سے قوم کا اپنی عزم بڑھایا اپنے ...

    مزید پڑھیے

    قومی جھنڈا

    جنتا کا ارمان ہے جھنڈا آزادی کی جان ہے جھنڈا بھارت کی پہچان ہے جھنڈا اس کی عظمت کے گن گاؤ اور بھی اس کی شان بڑھاؤ اس سے جتنے رنگ عیاں ہیں سب اپنی منزل کے نشاں ہیں اس میں کتنے راز نہاں ہیں اس کی عظمت کے گن گاؤ اور بھی اس کی شان بڑھاؤ جھنڈا ہی توقیر وطن ہے جھنڈا ہی تصویر وطن ہے جھنڈا ...

    مزید پڑھیے

    وطن کی شان

    رانی جب اسکول سے آئی امی کو یہ بات بتائی امی جی اسکول میں اپنے خوب ہوئی ہے آج صفائی کونا کونا صاف ہوا ہے صابن سے بھی ہوئی دھلائی ہم نے سندر چارٹ بنائے اور اک اک دیوار سجائی پھولوں کے پودوں سے ہم نے گلشن کی دھرتی مہکائی اس سے بھی بڑھ کر امی بھی اور ہوئی ہے ایک بڑائی وقت پہ میڈم آ ...

    مزید پڑھیے

    راکھی

    اس کے دھاگوں میں دل کے خزانے نہاں اس کے پھولوں میں دریائے الفت رواں یہ بہن بھائی کی چاہتوں کا نشاں یہ ہے راکھی کا بندھن مرے بھائیو اس کی تصویر میں ہے عجب بانکپن اس کی تاریخ میں ایکتا کا چلن اس کی عظمت کا قائل ہے سارا چمن یہ ہے راکھی کا بندھن مرے بھائیو صرف بندھن نہیں ایک پیمان ...

    مزید پڑھیے

    باپو

    شہرت ہے تیری باپو ہر سو مرے وطن میں تیرا ہی تذکرہ ہے دنیا کی انجمن میں تو پھول بن کے مہکا کچھ اس طرح چمن میں خوشبو سما گئی ہے افسردہ جان و تن میں تو صدر انجمن ہے تو نازش وطن ہے تو رنگ دلبری ہے تو نکہت چمن ہے تجھ کو تھی مثل ایماں اپنے وطن سے الفت اخلاق سے مٹائی تو نے بنائے نفرت مذہب ...

    مزید پڑھیے
صفحہ 1 سے 2