قومی جھنڈا

جنتا کا ارمان ہے جھنڈا
آزادی کی جان ہے جھنڈا
بھارت کی پہچان ہے جھنڈا
اس کی عظمت کے گن گاؤ
اور بھی اس کی شان بڑھاؤ
اس سے جتنے رنگ عیاں ہیں
سب اپنی منزل کے نشاں ہیں
اس میں کتنے راز نہاں ہیں
اس کی عظمت کے گن گاؤ
اور بھی اس کی شان بڑھاؤ
جھنڈا ہی توقیر وطن ہے
جھنڈا ہی تصویر وطن ہے
جھنڈا ہی تقدیر وطن ہے
اس کی عظمت کے گن گاؤ
اور بھی اس کی شان بڑھاؤ
اس کی لہریں آنکھ کا تل ہیں
یہ ساگر ہے ہم ساحل ہیں
اس پر قرباں جان و دل ہیں
اس کی عظمت کے گن گاؤ
اور بھی اس کی شان بڑھاؤ