Hurmatul Ikaram

حرمت الااکرام

مشہور نظم کلکتہ: ایک رباب کے خالق

Wrote the widely popular poem 'Kalkatta: Ek Rubaab'

حرمت الااکرام کے تمام مواد

18 غزل (Ghazal)

    جیسے جیسے درد کا پندار بڑھتا جائے ہے

    جیسے جیسے درد کا پندار بڑھتا جائے ہے اعتماد لذت آزار بڑھتا جائے ہے دل امڈتا آئے ہے مٹی ہوئی جاتی ہے نم زندگی پر زندگی کا بار بڑھتا جائے ہے یہ نہ پوچھو دیکھتا جاتا ہے مڑ مڑ کر کسے ایک دیوانہ کہ سوئے دار بڑھتا جائے ہے کچھ نہ کچھ ہونا ہے آخر تپ کے کندن جل کے راکھ دل کی جانب شعلۂ ...

    مزید پڑھیے

    دل آزردہ کو بہلائے ہوئے ہیں ہم لوگ

    دل آزردہ کو بہلائے ہوئے ہیں ہم لوگ کتنے خوابوں کی قسم کھائے ہوئے ہیں ہم لوگ ایک عالم کے حریف ایک زمانے کے نقیب جیسے تاریخ کے دہرائے ہوئے ہیں ہم لوگ ایک مدت ہوئی ہم ڈھونڈھ رہے ہیں خود کو اپنی آواز کے بھٹکائے ہوئے ہیں ہم لوگ جس کے شعلوں سے نمو پائیں گے کچھ پھول نئے آگ سینے میں وہ ...

    مزید پڑھیے

    رہے گا عقل کے سینے پہ تا ابد یہ داغ

    رہے گا عقل کے سینے پہ تا ابد یہ داغ کہ زندگی نے بھی پایا نہ زندگی کا سراغ عجیب طرح گزارا ہے دور تیرہ شبی جلا جلا کے بجھائے ہیں میں نے کتنے چراغ ہے جینے والوں کی خاطر یہ کیسی مجبوری نہ زندگی کا فراغ اور نہ زندگی سے فراغ یہ کچھ ہمارے ہی قلب تپیدہ کو ہے خبر فروغ نور سے کیا کیا نہ جل ...

    مزید پڑھیے

    وہ عالم ہے کہ ہر موج نفس ہے روح پر بھاری

    وہ عالم ہے کہ ہر موج نفس ہے روح پر بھاری خدا جانے یہ جینا ہے کہ جینے کی اداکاری خدا وندا ترے ذوق عطا کو کیا کہے کوئی ملی ہے ہم سے خفتہ قسمتوں کو دل کی بیداری ڈراتا کیا دل سرکش کو احساس سزا لیکن لرز جاتا ہے نام عفو سے ناز خطا کاری نظر اٹھی کسی کی دل نے اک پیغام سا پایا یہ لمحہ ہے ...

    مزید پڑھیے

    خوابوں کے ساتھ ذہن کی انگڑائیاں بھی ہیں

    خوابوں کے ساتھ ذہن کی انگڑائیاں بھی ہیں اک روشنی بھی ہے کئی پرچھائیاں بھی ہیں یہ کائنات خود بھی ہے اک پیکر جمیل اور کچھ ترے جمال کی رعنائیاں بھی ہیں ڈوبا ہوا ہوں قلزم آلام میں مگر زیر قدم حیات کی پرچھائیاں بھی ہیں جادو جگاتی رات کے سایوں کے آس پاس لرزاں تمہاری یاد کی پہنائیاں ...

    مزید پڑھیے

تمام

3 نظم (Nazm)

    انا کا پرندہ

    سمٹتے ہوئے سایوں کے فرش پر دیر سے یوں ہی بیٹھا ہوا ہوں کہ گزرے کوئی قافلہ جادۂ روز و شب سے تو پوچھوں کہ درماندگی کی سزا کیا ہے مجھ کو بتاؤ مگر ڈر رہا ہوں کہ کوئی مسافر مری بات پر مسکرایا تو میں کس طرح جی سکوں گا مری زندگی ایک سرکش انا ہے پرندے کی صورت عناصر کے زر کار پنجرے کی ...

    مزید پڑھیے

    گاندھی

    آغوش میں پھولوں کی تھرکتا ہوا شعلہ انگاروں کے گہوارے میں سوئی ہوئی شبنم اک جذبہ اک احساس اک انداز اک آواز نکھرا ہوا اک درد تپایا ہوا اک غم انسان کی صورت میں دھڑکتا ہوا اک دل پیکر میں عناصر کے کوئی دیدۂ پر نم سینے میں سموئے ہوئے گنگا کا تموج کاندھے پہ ہمالہ کا اٹھائے ہوئے ...

    مزید پڑھیے

    ذوق تکلم پر اردو نے راہ انوکھی کھولی ہے

    ذوق تکلم پر اردو نے راہ انوکھی کھولی ہے رنگ کی گہرائی ناپی ہے پھول کی خوشبو تولی ہے یہ نازک جذبات کے البیلے اظہار کی بولی ہے اردو پیار کی بولی ہے گرمائے تہذیب کی محفل چمکایا افسانے کو رنگ بکھیرا آنچل آنچل روپ کا مان بڑھانے کو شبدوں کے پیالے میں اس نے دل کی لالی گھولی ہے اردو ...

    مزید پڑھیے

7 رباعی (Rubaai)

تمام