نادیدہ خلاؤں سے گزر آئی ہے

نادیدہ خلاؤں سے گزر آئی ہے
کس طرح اٹھائے ہوئے سر آئی ہے
احساس کے پیچیدہ مراحل کی قسم
چہرے کی تھکن دل میں اتر آئی ہے