وہ تاج ہے سر پر کہ دبا جاتا ہوں

وہ تاج ہے سر پر کہ دبا جاتا ہوں
کس راکھ میں کھویا سا چلا جاتا ہوں
لمحات کے جھونکو نہ ستاؤ اتنا
محسوس یہ ہوتا ہے بجھا جاتا ہوں