Geetanjali Geet

گیتانجلی گیت

  • 1997

گیتانجلی گیت کے تمام مواد

4 غزل (Ghazal)

    دل گیا سانسوں کا اب غم کیا کریں

    دل گیا سانسوں کا اب غم کیا کریں تم بتاؤ جاں کہ اب ہم کیا کریں پھول ہے اس کو تو مرجھانا ہی ہے مرتے مرتے خوشبوئیں کم کیا کریں دیکھ کر یہ زلف بادل تو بتا گر نہ برسیں یہ جھما جھم کیا کریں حکمتیں کر تھک چکے سب ہی یہاں عشق سے ہارے وہ ہمدم کیا کریں خامشی میں ہی بھلائی ہے میاں سرپھروں ...

    مزید پڑھیے

    اسے اپنا بنا کر دیکھنا ہے

    اسے اپنا بنا کر دیکھنا ہے یہ جوکھم بھی اٹھا کر دیکھنا ہے کریں باتیں دلوں کی ہم دو جاناں جہاں سارا بھلا کر دیکھنا ہے کہ لفظوں کو بنانا ہے ستارے کتابوں کو سجا کر دیکھنا ہے سر محفل کریں جو دل فریبی اب ان کو آزما کر دیکھنا ہے اندھیروں سے نبھانا ہے مجھے اب چراغوں کو بجھا کر دیکھنا ...

    مزید پڑھیے

    زندگی میں اور کوئی تو مری حسرت نہیں

    زندگی میں اور کوئی تو مری حسرت نہیں وقت تیرا چاہتی ہوں بس تری فرصت نہیں پاک کیا رہنے دیا ہے اس جہاں نے اب بتا جسم سے مطلب اسے ہے روح سے رغبت نہیں راہ میں پتھر ہزاروں وہ کریں تو کیا کریں روکنا ان کا کرم رکنا مری فطرت نہیں اک اذیت میں سلگتی جا رہی ہوں در بہ در اور مجھے اس آگ کی ...

    مزید پڑھیے

    ایسے حال میں اب تم میرے خیال میں آتے ہو کیسے

    ایسے حال میں اب تم میرے خیال میں آتے ہو کیسے اکھڑے اکھڑے سے شب کو تھکے حال میں آتے ہو کیسے آتے ہو تم آدھے ادھورے کیسے مری جانب بولو پورے کے پورے جان تمنا وصال میں آتے ہو کیسے ملتے نہیں ہیں جواب مجھے اے دوست نہ جانے کیوں تم سے اور پھر میں یہ سوچتی ہوں کہ سوال میں آتے ہو کیسے مجھ ...

    مزید پڑھیے

9 نظم (Nazm)

    تمہیں میری فکر نہیں

    جس طرح رات کو ٹوٹے تارے کی نہیں گہرے سمندر کو آنسو کھارے کی نہیں گھمنڈی امارت کو اندروں گارے کی نہیں ہاں جیسے تھوڑے کو باقی سارے کی نہیں جس طرح گئے کو واپس پکارے کی نہیں حاکم شاہی کو کل کے مارے کی نہیں گزرے وقت کو پل گزارے کی نہیں ہاں جیسے عشق کو اس میں ہارے کی نہیں یعنی اس ...

    مزید پڑھیے

    ہدایت

    یہ جو تم میری خامیاں گنائے جا رہے ہو لکھ لوں کے ذرا یاد رہ جائے کروں میں بھی عشق بے حد سوچ سمجھ کر زندگی بھر کا مجھے بھی مفاد رہ جائے غضب مسئلہ ہے یہ محبت تمہاری سلجھا لو کہیں وہ لفظ اور یہ حرکت تمہاری نہ تضاد رہ جائے لیتے جاؤ یہ لکھے خط بھی تمہارے میرے آگے بڑھنے میں نہ یہ فساد رہ ...

    مزید پڑھیے

    ایسا کب تک چلے گا

    کچھ کہنا ہے اور کچھ نہ کہے چلے جانا یہ کب تک چلے گا تمہارا ہم پر یوں مر مر کے جیے جانا ایسا کب تک چلے گا یہ جو تم نئے بہانوں سے ہمیں دیکھنے آتے ہو سب سمجھ آتا ہے ہم تمہیں دیکھ لیں اور تمہارا بے ساختہ منہ پھیر جانا ایسا کب تک چلے گا لو آ گئے تمہارے دوست پھر قاصد بن عاشق کا حال برا ہے ...

    مزید پڑھیے

    چھوڑ دے

    کوئی آئے نہ آئے تو آس لگانا چھوڑ دے بہنے نہ لگے اشک آنکھوں سے تیری دل سے آنکھوں کا رشتہ نبھانا چھوڑ دے دوڑے جاتی ہے مسکراتے اک دستک پر وہ محبت ہے اداس ہو در سے اسے واپس موڑ دے بن جا بے جان اک زندہ لاش اکیلے بیٹھ اور کمبخت سوچنا چھوڑ دے حال تجھ سے دیکھا نہیں جاتا تو نہ دیکھ پتھر ...

    مزید پڑھیے

    کشمکش

    آج کے دن جو اپنے ڈر کا اظہار کیا تو کہ میں تو اپنا لوں اسے موت نے انکار کیا تو وہ کچی سی عمر وہ پکا سا حادثہ اک کانچ کا محل آج سنگسار کیا تو اک روپ باہر اک ہے پیچھے اور اک ان کے بیچ میں نے غلط سے پیار کیا تو دل پر رکھ پتھر یا ہو پتھر دل ہو بہ ہو ان کی طرح ان پے وار کیا تو کہ رکتی ہیں ...

    مزید پڑھیے

تمام