تو اگر بے نقاب ہو جاتا
تو اگر بے نقاب ہو جاتا تو ہر اک فیضیاب ہو جاتا تارے سب ماہتاب ہو جاتے ماہتاب آفتاب ہو جاتا لکھتے دیوان میں جو وصف رخ ہر ورق آفتاب ہو جاتا تو بتاتا جو راہ مے خانہ شیخ کار ثواب ہو جاتا امتحاں لیتے ہیں وہ مقتل میں پہلے میں انتخاب ہو جاتا تھی ہوائے خودی بھری اس میں کیوں نہ بے خود ...