جن میں کچھ لطف اور انداز کرم بھی کچھ ہیں
جن میں کچھ لطف اور انداز کرم بھی کچھ ہیں تم ہی انصاف سے کہہ دو ستم بھی کچھ ہیں ناز تم کو ہے جفا پر تو وفا پر ہم کو تم اگر کچھ ہو مری جان تو ہم بھی کچھ ہیں ان کا یہ قول مرے مرنے سے کیا ہوتا ہے مجھ کو دعویٰ ہے مرے دیدۂ نم بھی کچھ ہیں جس کو دیکھو ہے وہی بندۂ بے دام ان کا اے خدا تیری ...