Faragh Rohvi

فراغ روہوی

فراغ روہوی کی نظم

    گرمی دم دبا کر بھاگی

    آیا بارش کا موسم رم جھم رم جھم چھم چھم چھم گرمی دم دبا کر بھاگی گونجی بوندوں کی سرگم سختی جب سہہ جاتے ہیں تب ہی راحت پاتے ہیں

    مزید پڑھیے

    ہم کامیاب ہوں گے

    اسکول چیز کیا ہے اس مکتب جہاں میں پڑھ لکھ کے زندگی کے ہر ایک امتحاں میں ہم کامیاب ہوں گے بڑھنا ہے سینہ تانے مشکل ترین رہ پر جیون کے ہر سفر میں ہمت کے ساتھ چل کر ہم کامیاب ہوں گے کیسی بھی آندھیاں ہوں ان آندھیوں کے آگے عزم جنوں سے اپنے روشن چراغ کر کے ہم کامیاب ہوں گے

    مزید پڑھیے

    آخر ایسا کیوں ہے پاپا

    آخر ایسا کیوں ہے پاپا میرے شہر کلکتہ میں مرغی نہیں مرغی ہٹے میں کولہو نہیں کولہو ٹولے میں مالا نہیں مالا پاڑے میں بیلا نہیں بلیا گھاٹے میں آخر ایسا کیوں ہے پاپا میرے شہر کلکتہ میں چونا گلی میں چونا کب ہے شیشہ گلی میں شیشہ کب ہے چھاتا گلی میں چھاتا کب ہے بکسا گلی میں بکسا کب ہے آخر ...

    مزید پڑھیے

    خوشبو دینے والے پھول

    سرخ عنابی کالے پھول خوش رنگ اور نرالے پھول لیکن سب کو بھاتے ہیں خوشبو دینے والے پھول خوشبو ان کی خوبی ہے ہم میں بھی کچھ خوبی ہے

    مزید پڑھیے

    چاند کے مثل

    سورج ڈوبا نکلا چاند بالکل چاندی جیسا چاند دھرتی کو روشن کرنے کتنا اجالا لایا چاند اک دن ہم بھی چاند کے مثل دور اندھیارا کر دیں گے

    مزید پڑھیے

    ہمیں فخر ہے

    ہونٹوں پر ہے یہی کہانی سات عجوبوں میں لا ثانی اس کا کوئی بدل نہیں ہے سارے جگ نے بات یہ مانی فخر ہمیں ہے تاج محل پر مرمر کی شہکار غزل پر

    مزید پڑھیے

    اپنا لیں ہم یہ دستور

    سات سمندر پار بھی جائیں وہاں سے بھی کچھ سیکھ کے آئیں اور وہاں کی اچھی باتیں دیش کے لوگوں میں پھیلائیں اگر ترقی ہے منظور اپنا لیں ہم یہ دستور

    مزید پڑھیے

    سرکس آیا

    اخباروں نے شور مچایا سرکس آیا سرکس آیا پھر سرکس کی دھوم مچی ہے شہرت اس کی خوب ہوئی ہے گلیوں گلیوں شور ہے اس کا ہر جانب پھر زور ہے اس کا گھر گھر ہے سرکس کا چرچا مچل پڑا ہے بچہ بچہ آؤ بچو سرکس دیکھیں اب کے کتنا ہے رس دیکھیں کون ہے کتنا چوکس اب کے کون ہے کتنا بے بس اب کے سوٹ پہن کر ہاتھی ...

    مزید پڑھیے

    وقت گنوانا ٹھیک نہیں

    جب دیکھو بس ہیڈ اور ٹیل کرتے ہیں جو دن بھر کھیل پاس کہاں وہ ہوتے ہیں ہو جاتے ہیں آخر فیل وقت گنوانا ٹھیک نہیں اور پچھتانا ٹھیک نہیں

    مزید پڑھیے

    یاد رہے

    ملا کتابوں سے پیغام اس سے ہوگا نیک انجام دین دھرم سے ہو کے پرے ہر انساں کے آئیں کام یاد رہے یہ بات سدا سب کو بھائے گی یہ ادا

    مزید پڑھیے
صفحہ 1 سے 4