Akhtar Azad

اختر آزاد

اختر آزاد کی غزل

    کب کہا میں نے کہ تم چاہنے والوں میں رہو

    کب کہا میں نے کہ تم چاہنے والوں میں رہو تم غزل ہو تو غزل بن کے خیالوں میں رہو حسن ایسا ہے تمہارا کہ نہیں جس کا جواب اس لئے جان وفا تم تو سوالوں میں رہو چھپ گیا چاند اندھیرا ہے بھری محفل میں تم مرے دل میں اتر جاؤ اجالوں میں رہو اپنی خوشبو کو فضاؤں میں بکھر جانے دو پھول بن جاؤ ...

    مزید پڑھیے

    کیا حسیں رات ہے اس رات سے ڈرتے کیوں ہو

    کیا حسیں رات ہے اس رات سے ڈرتے کیوں ہو آ گئے ہو تو ملاقات سے ڈرتے کیوں ہو نام آتا ہے مرا جب بھی کسی محفل میں یہ بتاؤ کہ سوالات سے ڈرتے کیوں ہو دل لبھانے کے بھی انداز ہوا کرتے ہیں مست آنکھوں کے اشارات سے ڈرتے کیوں ہو کئی برسات کے موسم ہیں مری آنکھوں میں آتی جاتی ہوئی برسات سے ...

    مزید پڑھیے

    شوق اظہار ہے کرنا بھی نہیں چاہتے ہیں

    شوق اظہار ہے کرنا بھی نہیں چاہتے ہیں اپنے وعدے سے مکرنا بھی نہیں چاہتے ہیں کوئی تو ہے مجھے جینے کی دعا دیتا ہے ہم ترے عشق میں مرنا بھی نہیں چاہتے ہیں تجھ سے ملنے کی تمنا بھی بہت ہے دل میں ترے کوچے سے گزرنا بھی نہیں چاہتے ہیں دل یہ کہتا ہے سمٹ جائیں تری بانہوں میں بوئے گل بن کے ...

    مزید پڑھیے

    جس کے دل میں کوئی ارمان نہیں ہوتا ہے

    جس کے دل میں کوئی ارمان نہیں ہوتا ہے میری نظروں میں وہ انسان نہیں ہوتا ہے خودکشی جرم سمجھتے ہیں زمانے والے جان دینا کوئی آسان نہیں ہوتا ہے ہر گھڑی دل میں رہا کرتا ہے یادوں کا ہجوم یہ وہ گھر ہے کبھی ویران نہیں ہوتا ہے بھولی بسری ہوئی یادیں بھی رلا دیتی ہیں بے سبب کوئی پریشان ...

    مزید پڑھیے

    دنیا تجھے چاہے کچھ بھی کہے ہم جان تمنا کہتے ہیں

    دنیا تجھے چاہے کچھ بھی کہے ہم جان تمنا کہتے ہیں ہم تیری نظر میں غیر سہی پھر بھی تجھے اپنا کہتے ہیں پھولوں میں مثل گلاب ہے تو تاروں میں حسیں مہتاب ہے تو تو سب سے اچھا لگتا ہے تجھے سب سے اچھا کہتے ہیں تو دلبر ہے دل دار ہے تو تو جان و دل سے پیارا ہے فطرت نے جس کو سنوارا ہے تجھے حسن ...

    مزید پڑھیے

    بند ہونٹوں سے بھی اظہار تمنا کرتے

    بند ہونٹوں سے بھی اظہار تمنا کرتے آئنہ بن کے ترے حسن کو دیکھا کرتے اپنا سایہ بھی یہاں غیر نظر آتا ہے اجنبی شہر میں ہم کس پہ بھروسہ کرتے اس کی محفل میں تو اک بھیڑ تھی دیوانوں کی پہلے دل اہل نظر اہل وفا کیا کرتے عشق ہر حال میں پابند وفا ہوتا ہے ہم تو بدنام تھے کیوں آپ کو رسوا ...

    مزید پڑھیے

    یوں بھٹکنا در بہ در اچھا نہیں لگتا مجھے

    یوں بھٹکنا در بہ در اچھا نہیں لگتا مجھے بن تمہارے یہ سفر اچھا نہیں لگتا مجھے پیار کے اس کھیل میں انجام سب کا ایک ہے ٹوٹنا دل کا مگر اچھا نہیں لگتا مجھے آسرا اللہ کا کافی ہے انساں کے لئے ہاتھ پھیلا کر بشر اچھا نہیں لگتا مجھے میں برا ہوں یہ بھلا اپنی انا میں مست ہوں کیوں ادھر ...

    مزید پڑھیے

    حال دل سنانے میں عمر بیت جاتی ہے

    حال دل سنانے میں عمر بیت جاتی ہے دل میں گھر بنانے میں عمر بیت جاتی ہے یوں تو روز کہتے ہیں ان کو بھول جائیں گے ہاں مگر بھلانے میں عمر بیت جاتی ہے یوں تو مسکرانے کو روز مسکراتے ہیں کھل کے مسکرانے میں عمر بیت جاتی ہے زندگی ہمیشہ جب تیرگی کی زد میں ہو شمع اک جلانے میں عمر بیت جاتی ...

    مزید پڑھیے

    جو سکوں نہ راس آیا تو میں غم میں ڈھل رہا ہوں

    جو سکوں نہ راس آیا تو میں غم میں ڈھل رہا ہوں غم زندگی سے کہہ دو کہ میں رخ بدل رہا ہوں میں بنا ہوں اشک غم خود تمہیں کیوں میں کھل رہا ہوں یہ نکالو میرا قصہ کہ میں خود نکل رہا ہوں تری بزم خود غرض نے کئی رنگ بدلے لیکن میں حریف شمع بن کر اسی طرح جل رہا ہوں یوں ہی ٹالتے رہے تم مری ...

    مزید پڑھیے

    تاروں کی اترتی ہے ڈولی اور چاندنی دلہن ہوتی ہے

    تاروں کی اترتی ہے ڈولی اور چاندنی دلہن ہوتی ہے جس رات میں دو دل ملتے ہیں وہ رات سہاگن ہوتی ہے جب دل سے دل مل جاتے ہیں تو کیا کیا گل کھل جاتے ہیں کچھ غیر گلے لگ جاتے ہیں کچھ اپنوں سے ان بن ہوتی ہے جلتے ہیں جہاں والے لو جلیں ہم راہ وفا میں ساتھ چلیں دنیا کو چھوڑو دنیا تو دل والوں کی ...

    مزید پڑھیے
صفحہ 1 سے 2