اسلام میں سب سے پہلے۔۔۔۔کیا،کب،کون؟ (قسط 1)

اس تحریر میں جانیے کہ اسلام میں سب سے پہلے ہونے والے واقعات، اہم شخصیات، مقامات کیا تھے۔۔۔سب سے پہلا جمعہ کب پڑھا گیا؟ سب سے پہلی مسجد کب تعمیر ہوئی؟ سب سے پہلی اذان کس نے پڑھی؟ اور بہت کچھ پڑھیے اس تحریر میں

پہلا حکمِ بعثت

مورخہ 9 ربیع الاول سن 41 سالِ میلاد

اولین نزول قرآن

سورہ علق مورخہ 18 رمضان سن 1 سالِ بعثت کو نازل ہوئی

سب سے پہلے اسلام قبول کرنے والے

٭ خواتین میں ا(ُم المومنین) حضرت خدیجہ طاہرہ کو مقامِ سبقت حاصل ہوا۔

٭ پختہ شعور آزاد مردوں میں سے حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے اولیت کا شرف پایا۔

٭ نوخیز نوجوانوں میں حضرت علی رضی اللہ عنہ پیش پیش رہے۔

٭ زیر نگیں طبقے میں سے حضرت زید بن حارثہ (حضور ﷺ کے آزاد کردہ غلام) کو تقدم ملا۔

سب سے پہلا خطابِ عام

کوہِ صفا پر (3 سالِ بعثت)

سب سے پہلا اسلامی گھرانا (خانوادہ رسول ﷺ کے علاوہ)

خانہء حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ

سب سے پہلا جوڑا جو (بالفاظ حضور ﷺ حضرت لوط و ابراہیم علیہم السلام کے بعد) خدا کی راہ میں ہجرت کے لیے نکلا

حضرت عثمان رضی اللہ عنہ و حضرت رقیہ رضی اللہ عنہا اسلام کی خاطر حبشہ روانہ ہوئے۔

کعبۃ اللہ مین سب سے پہلے کلمہء اسلام کو بآواز بلند پکار کر مار کھانے والے صحابی

حضرت ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ

وہ ہستی جس نے قبولِ اسلام سے پہلی بار کعبۃ اللہ میں ادائے نماز کا آغاز کیا

حضرت عمر رضی اللہ عنہ

اولین خاتون جو انتہائی مظلومانہ انداز میں اسلام پر قربان ہوئی

حضرت سمیہ رضی اللہ عنہا (حضرت یاسر رضی اللہ عنہ کی اہلیہ اور حضرت عمار رضی اللہ عنہ کی والدہ)

سب سے پہلا مہاجر مدینہ

حضرت ابو سلمہ رضی اللہ عنہ

اسلام کی حمایت میں سب سے پہلے تلوار اٹھانے والے

حضرت زُبیر بن العوام رضی اللہ عنہ

مدینہ کا پہلا نوجوان جو حضور ﷺ کی دعوت سے متاثر ہوا (اور اسلام قبول کیا)

حضرت سُوید بن صامت رضی اللہ عنہ

اولین انصاری صحابی جن کا مدینہ میں (ہجرت کے بعد) انتقال ہوا

کلثوم بن الہدام رضی اللہ عنہ جن کے مکان واقع قُبا میں حضور ﷺ نے ہجرت کے بعد چند روز قیام فرمایا۔

سب سے پہلے مہاجر جن کا مدینہ میں انتقال ہوا

حضرت عثمان بن مظعُون رضی اللہ عنہ

مدینہ میں پہلا اجتماعی درسِ قرآن

مسجد بنی زُرَیق میں دیا گیا (غالباً یہ باقاعدہ مسجد نہ تھی بلکہ عبادت کے لیے ایک جگہ مقرر کرلی گئ تھی)

سب سے پہلی باقاعدہ مسجد کی تعمیر

مسجد قُبا، جو مورخہ 8 تا 11 ربیع الاول 13ویں سالِ بعثت اور سن 1 ہجری میں تعمیر ہوئی۔

اولین جمعہ جو حضور ﷺ کی امامت میں ہوا

مورخہ 12 ربیع الاول سن 1 ہجری کو بنی سالم کی آبادی میں پہلا جمعہ پڑھا گیا جس میں یک صد (ایک سو) علمبردارانِ اسلام (مسلمان) شریک تھے۔

کعبۃ اللہ میں سب سے پہلی اذان

فتح مکہ ( سن 8 ہجری) کے موقع پر حضرت بلال رضی اللہ عنہ نے کہی۔

(اقتباسات؛ کتاب "محسنِ انسانیت ﷺ" از نعیم صدیقی ص 655)

 

جاری ہے۔۔۔ باقی آئندہ قسط میں

 

متعلقہ عنوانات