پاکستان کے 75 سال مکمل ہونے پر پچھتر روپے کا یادگاری نوٹ پر ڈیزائن کا کیا مطلب ہے؟

اسٹیٹ بنک پاکستان نے پاکستان کی پچھترویں (75) سالگرہ پر 75 روپے کا یادگاری نوٹ جاری کردیا۔

آج پاکستان پچھترویں یومِ آزادی کے موقع پر بنک دولت پاکستان (پاکستان اسٹیٹ بنک) نے 75 روپے کے یادگاری نوٹ کے ڈیزائن کو جاری کیا۔ یہ یادگاری نوٹ 30 ستمبر 2022 سے بنکوں میں دستیاب ہوگا۔


75 روپے کے یادگاری نوٹ کی ایک سائیڈ پر سرسید احمد خان، قائد اعظم محمد علی جناح، علامہ محمد اقبال اور مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کی تصاویر آویزاں ہیں۔ ان نابغہ روزگار کی تحریک پاکستان میں قابل فخر خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔


یادگاری نوٹ کی دوسری سمت پر مارخور کی تصویر ہے جو ماحولیاتی استحکام کے عزم کی علامت ہے۔

کیا پچھتر روپے کا نوٹ پہلے بھی جاری ہوا تھا؟

پچھتر روپے سے متعلق ایک لطیفہ بھی بہت مشہور ہوا تھا۔ جناب توقیر بُھملہ صاحب کے شکریے کے ساتھ لطیفہ پیشِ خدمت ہے:

ایک شخص عرصہ دراز سے جعلی نوٹ چھاپنے والی مشین بنانے کی کوشش کررہا تھا، بالآخر ایک دن اس کا تجربہ کامیاب ہوگیا اور مشین بن گئی، تجرباتی طور پر اس نے پہلا نوٹ جو چھاپا تو غلطی سے وہ پچھتر روپے کا نوٹ بن گیا، نقلی نوٹ دیکھنے میں ہوبہو اصلی نوٹ جیسا تھا، ایک بار اس نے سوچا کہ کسی اور رقم کا نوٹ بنا کر دیکھتا ہوں، لیکن پھر اس نے سوچا پہلے اس بنے ہوئے کو چلا کر دیکھتا ہوں اگر یہ چل گیا تو مزید اسی کوالٹی میں بناؤں گا، اب مسئلہ یہ تھا کہ ملک میں پہلے پچھتر روپے کا نوٹ نہیں تھا، اس لیے ایک تو جعلی اوپر سے پچھتر روپے کا، کافی سوچ و بچار کے بعد وہ ایک دور دراز کے پسماندہ گاؤں میں چلا گیا، وہاں ایک بوڑھے شخص کی دوکان پر جاکر اس نے کہا، بزرگو اس بڑے نوٹ کے کھلے پیسے تو دینا، دوکاندار نے خوشی سے نوٹ پکڑا اور دراز میں سے پچیس پچیس روپے کے تین نوٹ نکال کر اسے دے دیئے، وہ شخص حیران ہوکر پوچھنے لگا، یہ پچیس کا نوٹ کب آیا،؟
بزرگ دوکاندار نے جواب دیا، باؤ یہ پچھتر والے سے دو تین دن پہلے کا ہے، تم اکیلے ویلے بندے نہیں ہو، میں بھی ہر وقت فارغ ہی ہوتا ہوں تو میرا بھی یہی کام ہے.

متعلقہ عنوانات