ہر ایک چہرے پہ دل کو گمان اس کا تھا
ہر ایک چہرے پہ دل کو گمان اس کا تھا بسا نہ کوئی یہ خالی مکان اس کا تھا بہت دنوں سے مجھے یاد بھی نہیں آتا تمام عمر ہی مجھ کو دھیان اس کا تھا میں بے جہت ہی رہا اور بے مقام سا وہ ستارہ میرا سمندر نشان اس کا تھا میں اس طلسم سے باہر کہاں تلک جاتا فضا کھلی تھی مگر آسمان اس کا تھا پھر اس ...