آم دے
آم والا آم دے صاحب کو سلام دے آم ہے سرکار کا میوہ ہے دربار کا کھا پہلے پھر دام دے اوپر سے انعام دے آم ہے سلونا سونا ہے جی سونا راجا کھائے امرس رانی بولے بس بس
آم والا آم دے صاحب کو سلام دے آم ہے سرکار کا میوہ ہے دربار کا کھا پہلے پھر دام دے اوپر سے انعام دے آم ہے سلونا سونا ہے جی سونا راجا کھائے امرس رانی بولے بس بس
کو بہ کو جا بہ جا ہے انٹرنیٹ جہاں دیکھو لگا ہے انٹرنیٹ گھر ہو اسکول ہو یا دفتر ہو لازمی ہو گیا ہے انٹرنیٹ گفتگو ہو رہی ہے کیفے میں سائبر سلسلہ ہے انٹرنیٹ کیا نہیں اس کی ویب سائٹ میں جام جمشید سا ہے انٹرنیٹ سوچ میں اندر دیو بیٹھے ہیں جال سا بن رہا ہے انٹرنیٹ مجھ کو ای میل ...
جاں سے بھی پیاری جہاں سے بھی پیاری یہ سرزمیں آسماں سے بھی پیاری ہے کوئی شے ہندستاں سے بھی پیاری بانکا سپاہی میں اپنے وطن کا آفت کوئی آئے تو دور کر دوں دنیا کو جھکنے پہ مجبور کر دوں یہ بات سارے میں مشہور کر دوں بانکا سپاہی میں اپنے وطن کا میں وہ کہ دشمن کے نرغے کو توڑوں میں وہ کہ ...
گاؤ جے جے گان ترنگا جھنڈے کا اونچا رہے نشان ترنگے جھنڈے کا جب جب ہم کو دشمن نے للکارا ہے ہم نے سو سو جان سے خود کو مارا ہے جیون ہے وردان ترنگے جھنڈے کا سپنوں کو سچ کی مالا پنہائیں گے منزل منزل آگے بڑھتے جائیں گے ہم رکھیں گے مان ترنگے جھنڈے کا اس کی مٹی نے ہم کو مہکایا ہے اس کی ...
چند لمحے جو انتظار کے ہیں کرب کے اور انتشار کے ہیں شاخ گل یوں کبھی جھلستی نہیں یہ کرم موسم بہار کے ہیں جو دئے ٹمٹما رہے ہیں ابھی میرے اجڑے ہوئے دیار کے ہیں اب کہیں کچھ دکھائی دے کیسے سارے منظر دھویں غبار کے ہیں کہاں جا کر سکوں تلاش کروں ہر جگہ وقت خلفشار کے ہیں وہ کسی کام کے ...
خودی کو بھول کر میں نے کسے محبوب تھا جانا محبت کے جو لائق ہے وہ ہستی میں نہ پہچانا کہ جس کو عشق کہتے ہیں کوئی قابل نہیں اس کے بھلا جانا تو بس عشق حقیقی کو بھلا جانا کہیں فرہاد شیریں تھے کہیں لیلیٰ کہیں تھا قیس انا الحق کیوں کہا منصور نے کوئی بھی نہ جانا بھلا کر ذات وہ جس کو ہی ہے ...
میرا ماضی مجھ سے کٹا نہیں مرا حال مجھ سے جدا کیا مجھے نوچ لینے کے شوق نے تجھے کتنا وحشی بنا دیا میرے ذکر پہ رہی کجروی مجھے اہل محفل بتا رہے کبھی مانگتا تھا دعاؤں میں وہی نام اس نے بھلا دیا میں جو ایک عہد سے قفس میں تھا تو یہ ٹھان کر میں رہا ہوا کہیں کوئی پنجرا دکھا مجھے تو ہر ایک ...
چوری کرنا کام برا ہے چھی چھی چھی لالچ کا انجام برا ہے چھی چھی چھی محنت کی دو روٹی سکھ پہنچاتی ہے دیوی کا انعام برا ہے چھی چھی چھی جھوٹ کا سودا اکثر مہنگا پڑتا ہے سچ کہتا ہوں دام برا ہے چھی چھی چھی بیر نہ رکھو دل میں اچھی بات نہیں ایسا ہر الزام برا ہے چھی چھی چھی سستی اک دن سڑکوں ...
چپہ چپہ گھوم کر آنے کی حسرت ہے تو ہے دوستو مریخ پہ جانے کی حسرت ہے تو ہے جو نہیں پایا اسے پانے کی حسرت ہے تو ہے دل ہے دیوانہ یہ دیوانے کی حسرت ہے تو ہے باغ سے ٹلتا نہیں کمبخت مالی ہائے ہائے توڑ کر خوبانیاں کھانے کی حسرت ہے تو ہے دھول دھپا موج مستی شوخیاں اٹھکھیلیاں اپنا کاروبار ...
ابر سے ایک دن یہ ہوا نے کہا میں تو پیڑوں سے پتے چرا لائی ہوں تند وحشی بگولے اڑا لائی ہوں مجھ میں طاقت ہے اس سے یہ ثابت ہوا سانولے ہو سلونے ہو چنچل ہو تم مست بے فکر آوارہ بادل ہو تم کتنے بے چین ہو کیسے بے کل ہو تم آج سورج کی پگڑی اچھالو ذرا سن کے یہ ابر کی عقل جاتی رہی یوں ہی اس کو ...