جیون ہے وردان ترنگے جھنڈے کا
گاؤ جے جے گان ترنگا جھنڈے کا
اونچا رہے نشان ترنگے جھنڈے کا
جب جب ہم کو دشمن نے للکارا ہے
ہم نے سو سو جان سے خود کو مارا ہے
جیون ہے وردان ترنگے جھنڈے کا
سپنوں کو سچ کی مالا پنہائیں گے
منزل منزل آگے بڑھتے جائیں گے
ہم رکھیں گے مان ترنگے جھنڈے کا
اس کی مٹی نے ہم کو مہکایا ہے
اس کی چھایا نے پروان چڑھایا ہے
ہم پر ہے احسان ترنگے جھنڈے کا
ساتھی آؤ ہاتھ بڑھاؤ یار بنو
یار بنو دکھ سکھ کے ساجھے دار بنو
ہے جگ میں اعلان ترنگے جھنڈے کا
اونچا رہے نشان ترنگے جھنڈے کا
گاؤ جے جے گان ترنگے جھنڈے کا