قومی زبان

سردی رے سردی

کھیت گئی سردی بازار گئی سردی مار گئی سردی جی مار گئی سردی آر گئی سردی پار گئی سردی سارے میں سردی پسار گئی سردی سورج نے مل دی سارے میں ہلدی موسم کا پارا اتار گئی سردی کنڈی ہٹا کے کہرا جما کے آنگن میں آ کے ٹھار گئی سردی اسکول پہنچے اسکول پہنچی ہمت نہ ہارے ہار گئی سردی

مزید پڑھیے

ایسا کرو

دھوپ کی عینک لگاؤ گھر سے جب نکلا کرو سانولے ہو جاؤ لیکن اس کی مت پروا کرو ہلکی پھلکی بادبانی جرسیاں پہنا کرو چاشنی ڈلوا کے گولے برف کے چوسا کرو چارپائی ڈال کر دالان میں سویا کرو سو رہو یا لیٹے لیٹے چاند کو دیکھا کرو ناریل پانی پیو پنکھا جھلو اخبار سے کیوں خفا ہوتے ہو پیارے بات ...

مزید پڑھیے

یاد ہے

ہم کو اب تک اپنے بچپن کا زمانا یاد ہے دوستوں کے ساتھ بارش میں نہانا یاد ہے یاد ہے وہ جھومنا وہ ناچنا وہ کودنا وہ لپکنا اور وہ پانی اڑانا یاد ہے بے تحاشہ بھیگنا بے فکر ہو کر کھیلنا اور پھر سردی کے مارے کپکپانا یاد ہے بھیگ کر بیمار پڑنا اور بستر میں پڑے چپکے چپکے رات دن آنسو ...

مزید پڑھیے

جنگل میں فیشن پریڈ

جنگل میں چل نکلا فیشن بندر پہنے آیا اچکن ہاتھی پہنے سوٹ پٹھانی اونٹ پھرے پہنے شیروانی گینڈا پہنے آیا صدری چیتے نے پہنی ہے جرسی شیر ببر نے پہنا چوغا گیدڑ کوٹ پہن اترایا ہرن کو بھائے چھینٹ کا کرتا جینس میں گھومے بارہ سنگھا لومڑی پہنے چینا چولی زیبرا پہنے چٹا پٹی بھالو نے ...

مزید پڑھیے

نا رے نا

بادل گھر گھر آئے نا ندیا ہم ہم گائے نا کوئل کو کو بولے نا مینڈک چھتری کھولے نا پانی چھم چھم برسے نا چھت انگنائی بھیگے نا مور کھڑے ہیں مستی میں ڈھول مجیرا باجے نا پینگ بڑھائیں ہو جی ہو گانا گائیں نا رے نا

مزید پڑھیے

چڑیاں

ہنستی چڑیاں گاتی چڑیاں آتی چڑیاں جاتی چڑیاں ہمک ہمک اتراتی چڑیاں اپنے رنگ دکھاتی چڑیاں دھوپ میں اپنے پنکھ پسارے چھجے پر سستاتی چڑیاں موسم نے پلٹا کھایا ہے شہروں میں دیہاتی چڑیاں کب سے بیٹھا دیکھ رہا ہوں طارقؔ شور مچاتی چڑیاں

مزید پڑھیے

سحری میں امی مجھ کو جگانا

رمضان آیا ہر دل پہ چھایا سحری میں امی مجھ کو جگانا میں بھی اٹھوں گا روزہ رکھوں گا سحری میں امی مجھ کو جگانا دوں گا نہ زحمت کر لی ہے نیت سحری میں امی مجھ کو جگانا مت بھول جانا کہہ جو دیا نا سحری میں امی مجھ کو جگانا

مزید پڑھیے

کیا خوب پڑاکا، پاپڑ کا

نمکین کرارے دس پیسے کیا خوب پڑاکا، پاپڑ کا کیا آتا ہے دس پیسے میں کیا جاتا ہے دس پیسے میں من بھاتا ہے دس پیسے میں نمکین کرارے دس پیسے کیا خوب پڑاکا پاپڑ کا راجا کھائے رانی کھائے کانا کھائے کانی کھائے نانا کھائے نانی کھائے نمکین کرارے دس پیسے کیا خوب پڑاکا پاپڑ کا پاپڑ کا سواد ...

مزید پڑھیے

ہپی کرسمس

جگ میں پیار کی خوشبو لے کر آئے جی سس ہپی کرسمس آئے مسیحا دکھیاروں کو دینے ساہس ہپی کرسمس من میں اترا پاک اجالا پھیلا نس نس ہپی کرسمس چاند ستارے مل کر سارے گائیں کورس ہپی کرسمس آج خوشی پر بس ہے کس کا ہے کس کا بس ہپی کرسمس

مزید پڑھیے

دھوپ گرنے لگی بدن بھر پر

دھوپ گرنے لگی بدن بھر پر چھاؤں رکھ دے کوئی مرے سر پر بوکھلا سے گئے در و دیوار ایک دستک ہوئی کسی در پر ایک بے کار کی ضرورت تھی مسکراتی رہی مقدر پر رات تکیے پہ بوند بوند گری کائی جمنے لگی ہے بستر پر سارا دن مستقل تناؤ تھا اب ہنسی آ رہی ہے دفتر پر گھر پہ رہتا تھا ایک سایۂ غم اور ...

مزید پڑھیے
صفحہ 4849 سے 6203