قومی زبان

میری نانی اچھی نانی

میری نانی اچھی نانی مجھ پر واری جاتی تھی میرے لال کو آوے نندیا ہولے ہولے گاتی تھی رات گئے تک پنکھا جھلتی لوری مجھے سناتی تھی میری نانی اچھی نانی مجھ پر واری جاتی تھی ہاتھ پکڑ کر پیاں پیاں چلنا مجھے سکھاتی تھی کس کس چاؤ سے مجھے کھلاتی کیا کیا ناز اٹھاتی تھی میری نانی اچھی ...

مزید پڑھیے

آپ مجھے بچہ مت کہیے

آپ مجھے بچہ مت کہیے میں کیا جانوں بچپن کیا ہے گھر کیا گھر کا آنگن کیا ہے جو کچھ ہے فٹ پاتھ ہے اپنا جنم جنم کا ساتھ ہے اپنا ہاں کچھ دن اسکول گیا ہوں لیکن سب کچھ بھول گیا ہوں صاحب کے جوتے چمکاؤں ہوٹل ہوٹل پایا جاؤں گیرج گیرج کام کروں میں محنت صبح و شام کروں میں سڑکوں پر کرتب ...

مزید پڑھیے

چہ کنم

بادل آئے جھما جھم بے ریال بے درم شلا شل یما یم رفا رف دما دم چہ کنم آگے آپ آگے آپ پیچھے ہم پیچھے ہم

مزید پڑھیے

رکھشا بندھن پر

یہ جو میرا بھائی ہے سرمے کی سلائی ہے نک چڑھا تو ہے لیکن بہن کا فدائی ہے میں اسے ستاتی ہوں وہ بھی تاؤ کھاتا ہے مجھ سے جیت سکتا ہے پھر بھی ہار جاتا ہے اس کی چھاؤں ٹھنڈی ہے اس پہ پیار آتا ہے خوش رہے خدا رکھے منتیں مناتی ہوں اس کی کامیابی کے میں دیے جلاتی ہوں

مزید پڑھیے

ماں یہ بتاؤ ذرا مجھے

ماں یہ بتاؤ ذرا مجھے پیپل بھیگے بارش میں کیوں نہ وہ سردی سے کھانسے ماں یہ بتاؤ ذرا مجھے مینڈک گائے کیا کیاری میں کیوں نہ گلا اس کا بیٹھے ماں یہ بتاؤ ذرا مجھے چاند اکیلے بادل میں رات رات بھر کیوں بھاگے ماں یہ بتاؤ ذرا مجھے

مزید پڑھیے

گاؤں رے تیری پگڈنڈیاں

ہائی وے سے اترتے ہوئے کچے کچے گزرتے ہوئے جیسے دھرتی کی ہوں انگلیاں گاؤں رے تیری پگڈنڈیاں فاصلوں کو سمیٹے ہوئے بے قرینہ سی لیٹے ہوئے جیسے لیتی ہوں انگڑائیاں گاؤں رے تیری پگڈنڈیاں دن کے پر سرسرانے لگے لوگ کھیتوں کو جانے لگے گونجتی ہیں مدھر سیٹیاں گاؤں رے تیری پگڈنڈیاں گیت ...

مزید پڑھیے

پوتا

دادی کا پاندان ٹھکانے لگا دیا پھر آج اس شریر نے زمزم گرا دیا دادا نے آسمان کی جانب نگاہ کی گودی میں جم گیا تو مصلیٰ اٹھا دیا چلنے لگا تو سائے فرشتوں نے کر دئے پریوں نے راستے میں پروں کو بچھا دیا یوں ہنس دیا کہ جیسے جزا بانٹ دی گئی یوں لب کشا ہوا کہ گلستاں بنا دیا سب التجائیں اس ...

مزید پڑھیے

ضروری ہے

چھوٹی سی ہے بات سمجھ لینا فرحانؔ ضروری ہے دھرتی سے آکاش تلک ہو اتنا گیان ضروری ہے اچھے اور برے کی صحبت اپنا رنگ دکھاتی ہے کھوٹے اور کھرے کی تم کو ہو پہچان ضروری ہے مل جل کر رہنا ہے جیون مل جل کر ہم رہتے ہیں گیتا کے شلوک ضروری ہیں قرآن ضروری ہے ہونی تو ہو کر رہتی ہے لیکن اتنا یاد ...

مزید پڑھیے

اللہ اللہ سبحان اللہ

ہر سو ہیں اشارے رحمت کے کثرت میں نظارے وحدت کے کہتے ہیں کرشمے قدرت کے اللہ اللہ سبحان اللہ ہر سانس میں ہے بو باس تری ہر دل کو لگی ہے آس تری بندے کو غلامی راس تری اللہ اللہ سبحان اللہ نہیں کوئی ہوس مجھے بس تو ہے تتلی کو پھول کا رس تو ہے نس نس جانے نس نس تو ہے اللہ اللہ سبحان اللہ ان ...

مزید پڑھیے

دوستو تالیاں

کیا کہا فصل بھٹے کی تیار ہے توڑ لائیں چلو کھیت سے بالیاں دوستو تالیاں جی میں ہے سیر کی جائے تالاب کی پھاند کر آج اسکول کی جالیاں دوستو تالیاں پھر ہوا میں پتنگیں تھرکنے لگیں لوٹ لائیں چلو پیلیاں کالیاں دوستو تالیاں کچھ سنا ہم جو پہنچے بڑے باغ میں دیکھ کر جھک گئیں آم کی ...

مزید پڑھیے
صفحہ 4847 سے 6203