انٹرنیٹ

کو بہ کو جا بہ جا ہے انٹرنیٹ
جہاں دیکھو لگا ہے انٹرنیٹ


گھر ہو اسکول ہو یا دفتر ہو
لازمی ہو گیا ہے انٹرنیٹ


گفتگو ہو رہی ہے کیفے میں
سائبر سلسلہ ہے انٹرنیٹ


کیا نہیں اس کی ویب سائٹ میں
جام جمشید سا ہے انٹرنیٹ


سوچ میں اندر دیو بیٹھے ہیں
جال سا بن رہا ہے انٹرنیٹ


مجھ کو ای میل بھیجتے رہنا
یعنی میرا پتا ہے انٹرنیٹ