چھی چھی چھی

چوری کرنا کام برا ہے چھی چھی چھی
لالچ کا انجام برا ہے چھی چھی چھی


محنت کی دو روٹی سکھ پہنچاتی ہے
دیوی کا انعام برا ہے چھی چھی چھی


جھوٹ کا سودا اکثر مہنگا پڑتا ہے
سچ کہتا ہوں دام برا ہے چھی چھی چھی


بیر نہ رکھو دل میں اچھی بات نہیں
ایسا ہر الزام برا ہے چھی چھی چھی


سستی اک دن سڑکوں پر لے آتی ہے
آٹھ پہر آرام برا ہے چھی چھی چھی


ایک کہاوت لوگ پرانے کہتے ہیں
بد اچھا بدنام برا ہے چھی چھی چھی