قومی زبان

غم حیات ملا فکر و آگہی بن کر

غم حیات ملا فکر و آگہی بن کر جو اپنی شے تھی ملی مجھ کو زندگی بن کر خود اپنی ذات میں ہے زخم زندگی بن کر اب آدمی بھی ہراساں ہے آدمی بن کر اس ایک شخص کو چاہا تھا ٹوٹ کر میں نے جو میرے پاس سے گزرا ہے اجنبی بن کر اس آرزو کی امانت سنبھال کر رکھو وہ آرزو جو رہے دل میں تشنگی بن کر جہاں ...

مزید پڑھیے

ہمیں ہیں جو تری اک اک ادا کو جان لیتے ہیں

ہمیں ہیں جو تری اک اک ادا کو جان لیتے ہیں غم دنیا تجھے ہر رنگ میں پہچان لیتے ہیں کبھی اہل خرد سے مشورہ لینے نہیں جاتے جنون شوق کی ہر بات لیکن مان لیتے ہیں ترے بھیگے ہوئے بالوں کو ہم نے چھو کے دیکھا ہے وہ خوشبو ہے کہ فصل گل کی آہٹ جان لیتے ہیں وہی انصاف کے قاتل نظر آئے زمانے ...

مزید پڑھیے

پی رہا ہے زندگی کی دھوپ کتنے پیار سے

پی رہا ہے زندگی کی دھوپ کتنے پیار سے دور جو بیٹھا ہوا ہے سایۂ دیوار سے گوشۂ دل کی خموشی گھر میں بھی ملتی نہیں گھر کے ہنگامے بھی کم ہوتے نہیں بازار سے زندگی کے ہر قدم میں وقت کی رفتار ہے زندگی کو ناپنا کیا وقت کی رفتار سے منزل شہر وفا شاید بہت نزدیک ہے اب نظر آنے لگے ہیں راستے ...

مزید پڑھیے

کیا کیا منظر دیکھ رہا ہوں

کیا کیا منظر دیکھ رہا ہوں خود سے مل کر دیکھ رہا ہوں جان رہا ہوں کون رکے گا پھر بھی مڑ کر دیکھ رہا ہوں شاید گھر پر وہ مل جائے دستک دے کر دیکھ رہا ہوں اندھیاروں کا روپ ہے کیسا دیپ بجھا کر دیکھ رہا ہوں اندر کیسا منظر ہوگا جو کچھ باہر دیکھ رہا ہوں

مزید پڑھیے

سامنا زندگی کا کر تو سہی

سامنا زندگی کا کر تو سہی تپ کے اس آگ میں نکھر تو سہی ظلم سے آنکھ چار کر تو سہی ہو نہ جائے یہ بے اثر تو سہی دولت عمر جاوداں مل جائے تو بنام حیات مر تو سہی تیری تصویر بول اٹھے گی میری آنکھوں کا رنگ بھر تو سہی ساحل بحر میں کہاں گوہر ذرا گہرائی میں اتر تو سہی حق و باطل اگر سمجھنا ...

مزید پڑھیے

نوک جھونک

بھائی مجھ سے ہر دم لڑتی ہو ایک کی سو سو جڑتی ہو اپنی ذات کو بھولی ہو تم تو بالکل مولی ہو بہن میں یہ بات نہیں بھولی ہاضم ہوتی ہے مولی بھائی ہو یا دشمن ہو تم تھالی کے بینگن ہو بھائی بینگن اچھا ہے بہنا بے گن اس کو مت کہنا تم ہو آفت چھوٹی سی تم ہو بھنڈی موٹی سی بہن بھنڈی کی کیا بات ہے ...

مزید پڑھیے

عیدی

پاپا میرا ہار تو دیکھو امی یہ شلوار تو دیکھو اوہو یہ گوٹے کا دامن آہا یہ کمخواب کی اچکن کیوں جلتی ہو پیاری بہنو دیکھو میری ٹوپی شہنو بھولا بھالا سیدھا سادہ میں ہوں پھولوں کا شہزادہ میں ہوں ملکہ دیکھو بھائی سات سمندر پار سے آئی اللہ دیکھو سدو آپا عیدی بانٹ رہے ہیں ...

مزید پڑھیے

جادو کا کھیل

جادوگر کو آ گیا جوش انڈوں سے نکلے خرگوش خرگوشوں نے بھری کلیل یہ دیکھو جادو کا کھیل کھا کر مٹھی بھر چھولے منہ سے نکالے دس گولے گولوں سے نکلی اک ریل یہ دیکھو جادو کا کھیل کرسی پر ڈالی چادر کرسی بن گئی اک بندر بندر پی گیا نو من تیل یہ دیکھو جادو کا کھیل ڈال کے اک کمبل سر پر غائب ہو گیا ...

مزید پڑھیے

اتنا احسان اور کرتا کون

اتنا احسان اور کرتا کون مجھے سے بڑھ کر مجھے سمجھتا کون دین و دنیا سے ماورا تھا میں میری باتوں پہ کان دھرتا کون میں نہ ہوتا تو یوں لب دریا آبرو تشنگی کی رکھتا کون جو کسی نے لکھا نہیں وہ حرف میں نہ لکھتا تو اور لکھتا کون کھوٹ مجھ میں تو سب نے دیکھ لیا اپنا سونا مگر پرکھتا کون جس ...

مزید پڑھیے

یہ بہت آساں ہے سب پر تبصرا کرتے رہو

یہ بہت آساں ہے سب پر تبصرا کرتے رہو بات تو جب ہے کہ اپنا سامنا کرتے رہو ہر نفس پر زندگی کا حق ادا کرتے رہو روز مرنا ہے تو جینے کی دعا کرتے رہو ہر قدم پر منزلیں آواز دیں گی خود تمہیں شرط یہ ہے اپنے ہونے کا پتا کرتے رہو کیا ضروری ہے نہ مانو دل کی کوئی بات بھی اچھا لگتا ہے کبھی دل کا ...

مزید پڑھیے
صفحہ 1053 سے 6203