عیدی
پاپا میرا ہار تو دیکھو
امی یہ شلوار تو دیکھو
اوہو یہ گوٹے کا دامن
آہا یہ کمخواب کی اچکن
کیوں جلتی ہو پیاری بہنو
دیکھو میری ٹوپی شہنو
بھولا بھالا سیدھا سادہ
میں ہوں پھولوں کا شہزادہ
میں ہوں ملکہ دیکھو بھائی
سات سمندر پار سے آئی
اللہ دیکھو سدو آپا
عیدی بانٹ رہے ہیں پاپا
دوڑو بابا دوڑو بے بی
دودھ سویاں دودھ جلیبی