قومی زبان

کوئی منزل نہ راستا ہے آج

کوئی منزل نہ راستا ہے آج لمحہ لمحہ بھٹک رہا ہے آج زندگی کی عجب ادا ہے آج زندگی خود سے بھی خفا ہے آج فاصلے اب کہاں ہیں دنیا میں صرف اپنوں میں فاصلا ہے آج دور اندیش کس قدر ہے وہ غم فردا بھی دیکھتا ہے آج صرف انساں کا لفظ زندہ ہے ورنہ انسان مر گیا ہے آج اب اسی کو خلوص کہتے ہیں پاس ...

مزید پڑھیے

انسانیت کو درد کا درماں کہے گا کون

انسانیت کو درد کا درماں کہے گا کون اب آدمی کو حضرت انساں کہے گا کون سب کچھ وہی ہے آج بھی چہرے بدل گئے شام خزاں کو صبح بہاراں کہے گا کون اب زندگی کے معنی و مطلب بدل گئے اب زندگی کو خواب پریشاں کہے گا کون یوں ہے کمال عظمت آدم لہو لہو اب داستان عظمت انساں کہے گا کون ہیں ہر قدم پہ ...

مزید پڑھیے

جان کے اس نے یوں نہ پڑھا ہو یہ بھی تو ہو سکتا ہے

جان کے اس نے یوں نہ پڑھا ہو یہ بھی تو ہو سکتا ہے میری غزل کا وہ مقطع ہو یہ بھی تو ہو سکتا ہے رنگ حنا میں خون وفا ہو یہ بھی تو ہو سکتا ہے آج بھی اس کا زخم ہرا ہو یہ بھی تو ہو سکتا ہے ترک وفا کی بات نہ پوچھو دل کے ہزاروں پہلو ہیں بعد میں وہ بھی پچھتایا ہو یہ بھی تو ہو سکتا ہے باہر باہر ...

مزید پڑھیے

اب بہت جی اداس رہتا ہے

اب بہت جی اداس رہتا ہے کیا تری آرزو بھی دھوکا ہے زندگی حاصل تمنا ہے زندگی دھوپ ہے نہ سایا ہے اس طرح چپ ہوں اب بھلا کے اسے جیسے یہ بھی مری تمنا ہے بڑھتی جاتی ہے جتنی تاریکی صبح نو کا یقین ہوتا ہے عزم ذوق سفر جواں ہے اگر رہزنی کیا ہے رہبری کیا ہے کس کو الزام بے وفائی دیں تم بھی ...

مزید پڑھیے

مجھے اس زمیں کی ہے جستجو نہ تو آسماں کی تلاش ہے

مجھے اس زمیں کی ہے جستجو نہ تو آسماں کی تلاش ہے جہاں رقص کرتی ہو زندگی مجھے اس جہاں کی تلاش ہے مرا ساتھ چھوڑ دے ہم سفر تری راہ ہے ابھی مختصر تجھے منزلوں کی ہے جستجو مجھے کارواں کی تلاش ہے میں بھٹک رہا ہوں خلاؤں میں غم زندگی کی صداؤں میں غم بے کراں میں دھرا ہے کیا غم جاوداں کی ...

مزید پڑھیے

پی رہا ہے زندگی کی دھوپ کتنے پیار سے

پی رہا ہے زندگی کی دھوپ کتنے پیار سے دور جو بیٹھا ہوا ہے سایۂ دیوار سے گوشۂ دل کی خموشی گھر میں بھی ملتی نہیں گھر کے ہنگامے بھی کم ہوتے نہیں بازار سے سوچتے کیا ہو مرے گھر میں دیا کوئی نہیں روشنی تو آ رہی ہے روزن دیوار سے زندگی کے ہر قدم میں وقت کی رفتار ہے زندگی کو ناپنا کیا وقت ...

مزید پڑھیے

ہے اس کے پیار کی خوشبو گلاب کے مانند

ہے اس کے پیار کی خوشبو گلاب کے مانند سرور و کیف پرانی شراب کے مانند اب اس سے اور زیادہ حسین کیا ہوگی چمک رہی ہے زمیں ماہتاب کے مانند تمام عمر کا ہم احتساب کر لیتے یہ زندگی بھی جو ہوتی حساب کے مانند وہ پاس آئے تو پھر دل کا حال کیا ہوگا وہ یاد آئے ہے جب اضطراب کے مانند حیات لاکھ ...

مزید پڑھیے

کمال تشنگی کی انتہا ہوں

کمال تشنگی کی انتہا ہوں سمندر ہوں مگر پیاسا رہا ہوں بہ ایں بربادی و با صد خرابی ترا اے زندگی نغمہ سرا ہوں تجھے کیوں اس قدر چاہا تھا میں نے تجھے کیوں بھول جانا چاہتا ہوں بدلتے موسموں سے جا کے پوچھو میں گل ہوں خار ہوں غنچہ ہوں کیا ہوں زمانے دیکھ میری کج کلاہی جہاں تھا میں وہیں ...

مزید پڑھیے

حکایات لب و رخسار سے آگے نہیں جاتی

حکایات لب و رخسار سے آگے نہیں جاتی تمنا کیا جو تیرے پیار سے آگے نہیں جاتی کئی طوفان اس منجدھار سے آگے بھی ہیں لیکن نگاہ نا خدا منجدھار سے آگے نہیں جاتی میں اکثر سوچتا رہتا ہوں تیرے سامنے جا کر تمنا کیوں لب اظہار سے آگے نہیں جاتی شکست شیشۂ دل کی صدا اٹھتی تو ہے لیکن سبو و جام کی ...

مزید پڑھیے

تری یاد کتنی حسین تھی دبے پاؤں دل میں اتر گئی

تری یاد کتنی حسین تھی دبے پاؤں دل میں اتر گئی یہ لگا کہ جیسے نفس نفس کوئی چاندنی سی بکھر گئی مرے ہم سفر مرے راہبر مرے ساتھ ساتھ نہ چل سکے بڑی دور تک مرے پاؤں کی جو گئی تو گرد سفر گئی تری یاد تھی مری زندگی مرے دل سے دور نہ ہو سکی کبھی زخم بن کے مہک اٹھی کبھی چوٹ بن کے ابھر گئی غم ...

مزید پڑھیے
صفحہ 1052 سے 6203