شاعری

کچھ دن ہوائے بے سر و ساماں کے ساتھ بھی

کچھ دن ہوائے بے سر و ساماں کے ساتھ بھی سانسوں کا کارواں لیے طوفاں کے ساتھ بھی آرائش وصال پہ کیوں اتنا شاد ہوا یہ جھوٹ تو ہے شورش ہجراں کے ساتھ بھی دل ہے تو دل کے ساتھ ہیں سب کاروبار درد جی ہی تو لیں گے حسرت ویراں کے ساتھ بھی ہم وہ مسافران ازل ہیں کہ ہر گھڑی دریا کے ساتھ بھی ہیں ...

مزید پڑھیے

بھیس بنائے گھوم رہا ہے دیوانہ گلیوں گلیوں

بھیس بنائے گھوم رہا ہے دیوانہ گلیوں گلیوں کون ملے گا دیکھیں اپنا بیگانہ گلیوں گلیوں سڑکوں پر پہرہ دیتی آنکھوں سے الجھے کون بھلا تم کو آنا ہو تو اب کے آ جانا گلیوں گلیوں دیکھو اک دن تھک جائیں گے تھک کے رک جائیں گے قدم وہی صبح سے شام تمہارا بھٹکانا گلیوں گلیوں دل کی منزل تھی کہ ...

مزید پڑھیے

غافل دل اور عشق کی رسمیں

غافل دل اور عشق کی رسمیں عشق کہاں پھر دل کے بس میں کہاں گئے پھولوں سے گھروندے جن کے لیے روتے تھے قفس میں آہ وہی مطلوب نہ نکلا جس کی طلب رقصاں تھی نفس میں امیدوں کی اپنی گھٹن تھی عمر گزاری ہم نے امس میں لو کے پیالے کیا چھلکائیں برف گھلی ہے دھوپ کے رس میں حسرت بن جاتی ہے ...

مزید پڑھیے

خود اپنی محفل میں تھا پرایا

خود اپنی محفل میں تھا پرایا کہ ایک میں ہی تھا بن بلایا وہ جس کی خاطر میں جی رہا تھا وہ پل بھی آخر گزار آیا عجب تھا یہ اشتراک باہم میں ایک وحشت وہ ایک سایا نگارش جاں ترے لیے میں ہزار مرگ و حیات لایا بدن سے اب ہو رہا ہوں رخصت ادا نہیں کر سکا کرایہ سراب نکلا ترا تعاقب میں زندگی کو ...

مزید پڑھیے

جانے آزادؔ وہ دن پھر کبھی آئے کہ نہیں

جانے آزادؔ وہ دن پھر کبھی آئے کہ نہیں وہ ہمیں اتنی محبت سے بلائے کہ نہیں پھر میں دیوانہ بنوں وہ مرا دامن تھامے یاد تیری مرے یوں ناز اٹھائے کہ نہیں پھر ہوا تازہ نہ کر دے میرے بھولے ہوئے غم مجھ کو پلکوں پہ تری یاد بٹھائے کہ نہیں بارہا گردش دوراں میں الجھ کر وہ بھی سوچتا ہے کہ ...

مزید پڑھیے

کوئی دن اور باد فنا ہم یہاں

کوئی دن اور باد فنا ہم یہاں کاٹتے جیسے کوئی سزا ہم یہاں سانس کی ڈور کمزور ہوتی ہوئی تو کہاں ہے بتا اے ہوا ہم یہاں اپنی پہچان خود سے چھپائے ہوئے پوچھتے پھر رہے ہیں پتا ہم یہاں رہ گئے خواب اور ان کی ہلکی کسک دیکھتے رہ گئے رتجگا ہم یہاں عشق نے بارہا ہم کو رسوا کیا دل کے ہاتھوں لٹے ...

مزید پڑھیے

کم نہ تھا اس گلی کے بھلانے کا غم

کم نہ تھا اس گلی کے بھلانے کا غم اس پہ بھاری رہا یاد آنے کا غم عارضی تھی زمانے کی اک اک خوشی دائمی تھا مگر اس کے جانے کا غم ایک امید لاغر سی بے روح سی آس کی ڈور کے ٹوٹ جانے کا غم روز بس ایک ہی غم سے بوجھل ہے دل شام ڈھلنے کا غم رات چھانے کا غم ایک عرصہ ہوا پھر بھی تازہ رہا آج بھی اس ...

مزید پڑھیے

دنیا اپنی چھوٹی سی

دنیا اپنی چھوٹی سی سر پر گٹھری چھوٹی سی اگلی سڑک کا آخری گھر گھر میں کھڑکی چھوٹی سی کیسے اجڑی کسے خبر دل کی نگری چھوٹی سی کس صحرا کی نذر ہوئی ایک ندی تھی چھوٹی سی کاندھوں پر جگ بھر کا دکھ سر پر گگری چھوٹی سی اس کے ہونٹوں پر آباد ایک دعا تھی چھوٹی سی ہاتھ میں اک بھاری بستہ اور ...

مزید پڑھیے

حال پوچھنا اس کا میرا مسکرا دینا

حال پوچھنا اس کا میرا مسکرا دینا بس اسی تعلق پر زندگی بتا دینا عشق عشق کا حاصل عشق عشق کی منزل تم بھی دل کے ساحل پر کشتیاں جلا دینا قربتوں کے موسم تو اختلاف میں گزرے ٹھیک تھا محبت کو ہجر کا پتا دینا انگلیوں پہ کیا گزری انگلیوں سے کر معلوم تیرے نام کو لکھنا اور پھر مٹا دینا

مزید پڑھیے

دل ہمیں چاک گریباں نہیں ہونے دیتا

دل ہمیں چاک گریباں نہیں ہونے دیتا اور جنوں تنگئ داماں نہیں ہونے دیتا ایک سایا ہے جو مجھ میں کہیں پوشیدہ ہے ایک سورج ہے کہ تاباں نہیں ہونے دیتا ایک جالا ہے جو دانائی نے بن رکھا ہے میں جو چاہوں بھی تو ناداں نہیں ہونے دیتا تھام لیتا ہے کوئی دامن امکان سراب کیوں ہمیں صرف نگاراں ...

مزید پڑھیے
صفحہ 611 سے 5858