شاعری

حسن پر جب شباب آتا ہے

حسن پر جب شباب آتا ہے اک نیا انقلاب آتا ہے ان کو بھیجا ہے آج نامۂ شوق دیکھیے کیا جواب آتا ہے میری آنکھوں میں دیکھ کر آنسو ان کو مجھ پر عتاب آتا ہے بے نقاب ان کو دیکھنے کے لئے رات کو ماہتاب آتا ہے طالب دید درس الفت لیں امتحاں میں یہ باب آتا ہے آپ جو بھی سوال پوچھیں گے مجھ کو اس ...

مزید پڑھیے

دشواریٔ حیات کو آساں نہ کر سکے

دشواریٔ حیات کو آساں نہ کر سکے ہم اپنے درد کا کوئی درماں نہ کر سکے توہین ہم نے اپنی گوارا نہ کی کبھی عزت کو اپنی حرص پہ قرباں نہ کر سکے ہم نے تو اپنے آپ کو خود ہی ڈبو دیا طوفاں ہمیں ڈبونے کا احساں نہ کر سکے عشق بتاں میں حال سے بے حال ہو گئے ہم پھر بھی کچھ نجات کا ساماں نہ کر ...

مزید پڑھیے

نور ایماں کو بڑھاؤ تو کوئی بات بنے

نور ایماں کو بڑھاؤ تو کوئی بات بنے اپنے باطن کو سجاؤ تو کوئی بات بنے علم کی شمع جلائی ہے بہت لوگوں نے ظلمت جہل مٹاؤ تو کوئی بات بنے حاسدوں کو کبھی خوش ہونے کا موقع نہ ملے ان کو تم خوب جلاؤ تو کوئی بات بنے سخت دشوار ہے یہ راہ محبت کا سفر اس پہ خود چل کے دکھاؤ تو کوئی بات بنے دل ...

مزید پڑھیے

عشق نے تیرے نہ جانے کیا تماشا کر دیا

عشق نے تیرے نہ جانے کیا تماشا کر دیا ایک قطرہ تھا میں لیکن مجھ کو دریا کر دیا جب جنوں میرا بڑھا تو اس نے ایسا کر دیا ان کو شرمندہ کیا اور مجھ کو رسوا کر دیا عشق میرا چھپ نہیں سکتا چھپانے سے مرے آنسوؤں نے خوب بہہ کر اس کو افشا کر دیا ایک جلوہ جو کبھی تو نے دکھایا تھا مجھے تیرے اس ...

مزید پڑھیے

مرے دل سے دل کو ملا کر تو دیکھو

مرے دل سے دل کو ملا کر تو دیکھو محبت کی دنیا بسا کر تو دیکھو در آستاں پر کھڑا ہوں میں کب سے ذرا رخ سے پردہ ہٹا کر تو دیکھو ابھی تک تو مجھ سے رہے ہو خفا تم مگر اب ذرا مسکرا کر تو دیکھو بجھاؤ گے جتنے وہ بھڑکیں گے اتنے محبت کے شعلے بجھا کر تو دیکھو یہ باد مخالف نہ گل کر سکے گی چراغ ...

مزید پڑھیے

کبھی پھولوں سے بہلایا گیا ہوں

کبھی پھولوں سے بہلایا گیا ہوں کبھی کانٹوں میں الجھایا گیا ہوں تمنا ہے انہیں پر جان دے دوں کہ جن کے در سے اٹھوایا گیا ہوں مری قسمت میں بچنا تھا بچا میں گو ہر منزل پہ بہکایا گیا ہوں میں اک آزاد روح لا مکاں تھا یہاں کس واسطے لایا گیا ہوں مجھی پر کیوں ہے یہ الزام ہستی نہ میں سمجھا ...

مزید پڑھیے

برق رفتار وہ یوں جان جہاں ملتے ہیں

برق رفتار وہ یوں جان جہاں ملتے ہیں ہم جہاں ہوتے ہیں وہ ہم کو وہاں ملتے ہیں غم کے مارے تو ملا کرتے ہیں ہم کو اکثر آج کے دور میں غم خوار کہاں ملتے ہیں جو کہ ہوتے ہیں بہت مہر و محبت والے ایسے احباب زمانے میں کہاں ملتے ہیں خون دل کا جو کیا کرتے ہیں آناً‌ فاناً تیز نشتر بھی وہ قرب رگ ...

مزید پڑھیے

داستان زندگی لکھتے مگر رہنے دیا

داستان زندگی لکھتے مگر رہنے دیا اس کے ہر کردار کو بس معتبر رہنے دیا کوئی منزل کوئی مفروضہ نہ تھا پیش نظر زیر پا اک رہگزر تھی رہ گزر رہنے دیا دل کے ہر موسم نے بخشی دولت احساس و درد صرف اس سرمائے کو زاد سفر رہنے دیا ساتھ اک خوش باش لہجہ محفلوں میں لے کے آئے دل کی ویرانی کو تنہا ...

مزید پڑھیے

کسی خیال کی حدت سے جلنا چاہتی ہوں

کسی خیال کی حدت سے جلنا چاہتی ہوں میں لفظ لفظ غزل میں پگھلنا چاہتی ہوں عجیب موسم دل ہے عجیب مجبوری نہ خود سے روٹھوں نہ تم سے بچھڑنا چاہتی ہوں پہن کے خواب قبا ڈھونڈ لوں گی چاند نگر سہج سہج کسی بادل پہ چلنا چاہتی ہوں حقیقتیں تو مرے روز و شب کی ساتھی ہیں میں روز و شب کی حقیقت بدلنا ...

مزید پڑھیے

دل کو ہر سرمئی رت میں یہی سمجھاتے ہیں

دل کو ہر سرمئی رت میں یہی سمجھاتے ہیں ایسے موسم کئی آتے ہیں گزر جاتے ہیں حد سے بڑھ جاتی ہے جب تلخیٔ امروز تو پھر ہم کسی اور زمانے میں نکل جاتے ہیں رات بھر نیند میں چلتے ہیں بھٹکتے ہیں خیال صبح ہوتی ہے تو تھک ہار کے گھر آتے ہیں کیسے گھبرائے سے پھرتے ہیں مرے خال غزال زندگانی کی ...

مزید پڑھیے
صفحہ 4743 سے 5858